کون ہے جو محفل میں آیا۔۔78

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابو یاسر

محفلین
ہر بات کو پیسوں سے تولنا اچھی بات نہیں ہوتی ابو یاسر بھائی ۔:)
ویسے آج کل لوہے یا دوسرے دھات کے باٹ ملتے ہیں اور ڈجیٹل ترازوبھی آ گئے ہیں، تو اب پیسوں سے کون تولے گا۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ دو روپئے کا سکہ اب آٹھ آنے کے برابر ہوگیا ہے اور ایک کا بھی، اس سے بیچارے بوڑھوں کو بڑی تکلیف ہورہی ہے۔
 
عندلیب

بیچارے بوڑھے ہی ہی ہی ۔۔:)
 
عندلیب

محفلین
بھائی اس کے لیئے لڑکی کی تلاش ہے جویں ملی ہم اس کو کھونٹے سے بامدھنے میں دیر نہیں لگائیں گے انشاءاللہ آپ سب کی دعا چاہیئے بس
ہم نے امین بھیا سے کہا تھا کہ ہم کیا ان کے لیے حیدرآباد میں لڑکی ڈھونڈیں پر وہ تیار نہیں۔
 
چلیے ہم اتنا بتا دیتے ہیں کہ ہماری سب سے چھوٹی بیٹی 2 سال کی ہے ۔ اب اس سے ہماری عمر کا اندازہ لگا لیجیے۔

دھوکہ! عمر بتانے کے لئے چھوٹے بچوں کی عمر نہیں بلکہ سب سے بڑے بچے کی عمر بتائی جاتی ہے۔ :)

ویسے اپیا کے بچوں کی عمروں میں بہت تھوڑا تھوڑا فاصلہ ہے اور ان کے بڑے بچے بھی بہت ہی چھوٹے چھوٹے ہیں۔ ہم نے اپیا کے سبھی بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے ایک قطار میں کھڑا کیا تھا، بڑا خوبصورت سلسلہ بنا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ ہم نے ان کی تصویر نہیں بنائی تھی۔ :)
 
بھائی اس کے لیئے لڑکی کی تلاش ہے جویں ملی ہم اس کو کھونٹے سے بامدھنے میں دیر نہیں لگائیں گے انشاءاللہ آپ سب کی دعا چاہیئے بس

ایک رشتہ تو اپنی بے حد دلاری اور پیاری سی مقدس بٹیا کی سہلی ہیلن کا تھا۔ محمد امین بھائی تکلفاً نا کر گئے اور اب تو وہ بے چاری بھی ہاتھ سے گئیں۔ :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
اررے ہم تو کہیں گے خوبصورت بھی ہمارے امین بھیا کسی سے کم تھوڑے ہی ہیں۔:)
وہ تو ایک اضافی خوبی ہوگی نا ، سب سے پہلے تو نیک سیرتی اور سمجھداری کی دعا کرنی چاہئے ، خوبصورت ہو اور خوب سیرتی نہ ہو تو ایسی خوبصورتی کسی کام کی نہیں، کیا خیال ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top