کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔۔۔79

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستان کے ساڑھے نو کے بعد کسی وقت رکھ لیں تو میرے لیے یہ وقت بہت پرفیکٹ رہے گا۔

نبیل بھائی ، زیک بھائی ، ابن سعید بھائی اگر ایک ہی میسج تمام لائبریری اراکین کو بھیجنا ہو تو کیا یہ ممکن ہے ؟ ورنہ قیصرانی اور fahim
فہیم ایک کام کریں ، کل تک یا پرسوں تک تمام یا جن لائبریری اراکین سے رابطہ کر سکتے ہوں ان سے معلوم کر لیں وقت کا جس وقت میں زیادہ اراکین ایک ساتھ شریک ہو سکیں ۔
 
قیصرانی

یعنی اس ماہ کے آخری تین دن، ترجیحی طور پر شام کا وقت، جس پر زیادہ سے زیادہ لائبریری اراکین جمع ہو سکیں۔ نفس مضمون لکھ دیں۔ میں سب کو بھیج دیتا ہوں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تیار :)۔۔۔ ویسے ٹائپنگ میں سست پڑ گیا ہوں میں :(

امین بھائی ، اگر آپ چاہیں تو اگر کوئی ٹائپنگ کے صفحات ہوں آپ کے پاس تو دوسرے اراکین کو شفٹ کر دیں ، ابھی کچھ دوسری جگہوں پر زیادہ آپ کی انوالومنٹ کی ضرورت ہے ۔
 
ہممم مم
یعنی بات چیت چلتی رہتی ہے۔
گڈ :)
یہ تو اقعی اچھی بات ہے۔

پھر تزک اردو کے حوالے سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ آپ نے اب کس کس ممبر کو ٹیگ نہیں کرنا :)

مندرجہ ذیل تین اراکین کو ٹیگ نہیں کرنا۔

1: مقدس بٹیا رانی
2: مقدس گریا رانی
3: مقدس ننھی پری

:) :) :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی اس ماہ کے آخری تین دن، ترجیحی طور پر شام کا وقت، جس پر زیادہ سے زیادہ لائبریری اراکین جمع ہو سکیں۔ نفس مضمون لکھ دیں۔ میں سب کو بھیج دیتا ہوں :)

درست ، ابھی تو بس یہی میسج بھیج دیں کہ مذکورہ تاریخ پر کس وقت اراکین شریک ہو سکیں گے ؟ اس کا جو ریسپانس ملے گا اس لحاظ سے فائنل کر لیں پھر ایک فائنل میسج سب کو بھیج دیں گے بعد میں ۔
 
ہی ہی ہی ہی دیٹس وٹ آئی واز تھنکنگ بھیااا

اور پھر آپ ان سبھی پیغامات کو نا پسند کرتیں جن میں آپ کو ٹائپنگ کے صفھات نہ دینے کی بات ہوتی ہے۔ :) :) :)

ویسے ہمارے ذہن میں ایک عدد بے پر کی جنم لے چکی ہے، بس اسے لکھنا باقی ہے۔ :) :) :)
 
مقدس

لائبریرین
اور پھر آپ ان سبھی پیغامات کو نا پسند کرتیں جن میں آپ کو ٹائپنگ کے صفھات نہ دینے کی بات ہوتی ہے۔ :) :) :)

ویسے ہمارے ذہن میں ایک عدد بے پر کی جنم لے چکی ہے، بس اسے لکھنا باقی ہے۔ :) :) :)
بالکل ایسا ہی ہوتا۔۔ اور جو بھی ایسا کرتا
سزا میں ان کی ساری پوسٹس کو ڈس لائک کیا جاتا

تو کب لکھ رہے ہیں بھیا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں جی اب بہت دیر ہو گئی ۔ کل اگر اللہ کی مدد رہی تو کل شام اس پروگرام پر بات کریں گے ۔ تجاویز سوچ کے رکھیں تین دن ہم انگیج کریں گے تو اچھا سا پروگرام کرنا ہے ۔ صفحات اپلوڈ ہونے کے بعد میں اب سونا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور پھر آپ ان سبھی پیغامات کو نا پسند کرتیں جن میں آپ کو ٹائپنگ کے صفھات نہ دینے کی بات ہوتی ہے۔ :) :) :)

ویسے ہمارے ذہن میں ایک عدد بے پر کی جنم لے چکی ہے، بس اسے لکھنا باقی ہے۔ :) :) :)

سعود بھائی کل بھی آپ نے بے پر کا لکھا تھا لکھئے گا ۔ اس ناپسندیدہ پر تو کافی دلچسپ لکھا جا سکتا ہے :happy:
 
نبیل بھائی ، زیک بھائی ، ابن سعید بھائی اگر ایک ہی میسج تمام لائبریری اراکین کو بھیجنا ہو تو کیا یہ ممکن ہے ؟ ورنہ قیصرانی اور fahim
فہیم ایک کام کریں ، کل تک یا پرسوں تک تمام یا جن لائبریری اراکین سے رابطہ کر سکتے ہوں ان سے معلوم کر لیں وقت کا جس وقت میں زیادہ اراکین ایک ساتھ شریک ہو سکیں ۔

اس کے فی الحال کم از کم تین طریقے موجود ہیں۔ اول تو یہ کہ گوشہ صحبت جیسا ایک عدد مکالمہ شروع کر لیں اور اس میں ہر لائبریری رکن کو شامل کر لیں۔ اس طرح کوئی بھی پیگام وہاں لکھنے پر ہر رکن کو اس کی اطلاع مل جائے گی۔ یہ بالکل لائبریری مشاورت جیسا کام کرے گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی پبلک فورم میں کوئی دھاگہ شروع کریں اور پھر ایک مختصر پیغام کے ساتھ اس دھاگے کا ربط ہمیں دے دیں۔ ہم سبھی لائبریری اراکین کو ایک عدد اطلاع نامہ بھیج دیں گے جس میں وہ مختصر نوٹ ہوگا اور اس پر کلک کرنے سے متعلقہ دھاگے تک جا پہونچیں گے۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ لائبریری کے زمرے میں ایک عدد اعلان شامل ہو جائے گا جو تبھی نظر آئے گا جب کوئی لائبریری کے کسی زمرے میں جائے گا۔ :) :) :)

ان میں سے جو طریقہ آپ کو مناسب لگے اس کا استعمال کر لیں۔ مزید کوئی تعاون درکار ہو تو بتائیں۔ ہم آپ کو لائبریری اراکین کی موجودہ فہرست فراہم کر سکتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top