کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ہے کہ بڑے کام کی چیز۔

عمار پنڈی میں تو کوئی دھماکہ نہیں ہوا، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ فضائیہ کے جہاز نے ساؤنڈ بیرئیر کراس کیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
اب تک سالگرہ منانے کوئ نہیں آیا ۔ کہاں ہیں سب۔۔ ہندوستان میں تو تیس جون ختم ہونے والی ہے۔۔
 

زھرا علوی

محفلین
یہاں پاکستان میں تو چند منٹ ہی باقی ہیں ارو ہم جولائی کا استقبال لوڈ شیڈنگ سے کرنے والے ہیں :):)
 

سکون

محفلین
تو کس نے کہا ہے کہ آپ لوگ پاکستان میں ہی رہیں بھئی باہر کی دنیا بھی دیکھیں پر دیس میں بھی بہت مزا ہے ،
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو پاکستان میں سالگرہ کے انار چھوٹ جانے چاہییں تھے کہ وہاں یکم جولائی ہو چکی ہے۔
 

سکون

محفلین
اچھا تو پھر ابن سعید بھائی آپ نے کیا سوچا ہے آپ کیا کرنے والے ہیں پانچ منٹ بعد؟
 

سکون

محفلین
اس موڈ پر قابو رکھئے گا کہیں یہ آف نہ ہو جائے اکثر لوگ خوشی برداشت نہیں کر پاتے ہیں :grin:
 

سکون

محفلین
لیکن ہم جارہے ہیں آ پ سب کا خیال رکھنا سب سے بڑا منا:grin::grin: آپ ہی ہیں تو چھو منووں کا خیال رکھنا آپ کا فرض ہے منّا جی
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے اردو میں لکھتے لکھتے ساتھ ساتھ سندھی بھی لکھ رہے ہیں ظفر بھائی۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

یہ کس قسم کے جشن کی بات ہو رہی ھے یہاں؟ کیا ہو رہا ھے شمشاد بھائی میرے بغیر کونسا جشن منا رھے ہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
حسن محفل کی تیسری سالگرہ کے جشن کی بات ہو رہی ہے۔ تم بھی سوٹ شوٹ پہن کر آ جاؤ۔
 

حسن علوی

محفلین
جی سمجھ گیا شمشاد بھائی، سوٹ تو ڈرائی کلین ہونے گیا ھے۔ لاچہ کُرتا چلے گا تِلّے واے کُھسے کے ساتھ؟;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top