کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ارے کیسا ناطہ توڑنے والی بات کر رہے ہیں آپ شمشاد بھائی؟ ۔۔۔۔۔۔۔یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟۔۔۔۔جناب ایسی کوئی بات نہیں۔ بس ٹائم نہیں مل رپا ہے آج کل۔۔۔ابھی یہ الیکشن کی ’’چھٹیاں‘‘ ہونے کا ’’امکان‘‘ دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران انشاءاللہ ضرور کچھ نہ کچھ پوسٹ کروں گا!۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ بھی حاضری کی پوری کوشش کروں گا!۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شعیب بھائی
کہیے آجکل جیوانی کا موسم کیسا ہے؟ یہاں تو سردی کا نام و نشان بھی نہیں رہا۔
 

حسن علوی

محفلین
بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ، آپ سناو کیا حالات ہیں کراچی کے آج کل تو الیکشن کیمپینز زوروں پر ہوں گی، ووٹ کس کو دینا ھے;)
 

سارہ خان

محفلین
بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ، آپ سناو کیا حالات ہیں کراچی کے آج کل تو الیکشن کیمپینز زوروں پر ہوں گی، ووٹ کس کو دینا ھے;)


حالات ابھی تک تو ٹھیک ہیں ۔۔ لیکن خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔۔ آللہ کرے خیر خیریت سے گزر جائے الیکشن ۔۔
مجھے تو الیکشن سے اتنا انٹریسٹ ہے کہ 4۔۔ 5 دن کی چھٹی مل جائے گی ۔۔:tounge: باقی ووٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔۔ :rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
ووٹ نہں دینا:eek:
یہ تو قومی فریضہ ھے اور تم اس فرض سے منکر ہو رہی ہو:rolleyes:

ویسے اس بار وزیر اعظم کون بنے گا یا یوں کہیئے کہ کسے بننا چاہیئے؟ عمران خان کے بارے میں کیا خیال ھے؟
 

سارہ خان

محفلین
اور ہم کونسے قومی فریضوں کو پورا کر رہے ہیں ۔۔ ایک یہ بھی سہی ۔۔:)

سچ بتاؤں تو میں اس بارے میں سوچتی ہی نہیں کہ کسے بننا چاہئے یا کون بنے گا ۔۔۔ بس دعا کرتی ہوں کہ جو بھی آئے پاکستان کے لئے اچھا ثابت ہو اور اس قدر بگڑے ہوئے حالات کچھ بہتر ہوجائیں ۔۔:(
 

حسن علوی

محفلین
یعنی کہ اِک گناہ اور سہی:)

اچھی بات ھے دعا کرتے رہنا چاہیئے، ہو سکتا ھے کہ اسی کو شرفِ قبولیت حاصل ہو جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top