کون کہتا ہے کچھ نہیں آتا سوال آتے ہیں نہ

سلام
جناب کوئی بات نہیں اگر آپ کو برا لگ رہا ہے تو کیا کروں میں بولتا بہت ہوں بچا ہوں معاف کر دیا کریں اب فر سوالات لے کر آیا ہوں جواب دیں گے تو سجمھیں چوسنی مل گئی ہا ہا ہا ہا ہا سوال یہ ہے کہ مجھے کوئی ایسا سافٹ ویر بتائیں جس میں میں اردو سپورٹ کے ساتھ ویب سائٹ بنا سکوں اس حوالے سے میرے پاس م ایس آفس ہے مکمل اردو میں ہے پر میں فرنٹ پیج میں نہیں بنانا چاہتا وہ مجھے برا لگتا ہے نہ سمجھا کریں نہ بھئی ۔
اس مقصد کے لیے میں نے ایک دو سافٹ ویئر دیکھیں ہیں جو اردو وقتی طور پر لکھ تو دیتے ہیں مگر جب پری ویو دیکھو تو وہ اردو کی فردو بنا دیتے ہیں لہذا ان کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیضان، اردو ویب سائٹ بنانے کے لیے کوئی علیحدہ سوفٹویر نہیں ہوتا۔ اس کے لیے عام ویب پیج ڈیزائننگ کے سوفٹویر یعنی فرنٹ پیج اور ڈریم ویور ہی استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں تک اردو کے صحیح طور پر ڈسپلے ہونے کا تعلق ہے تو یہ کام سٹائل شیٹ (CSS) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو پردیسی کی بنائی ہوئی اردو ویب سائٹ ٹمپلیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
 
سلام
شکریہ استاد محترم مجھے صد افسوس ہے کہ میں اس حوالے سے آپ کی پوسٹ نہیں دیکھ سکا کیوں کہ میرے خیال میں آپ نے اس کلاس کے بارے میں کہیں ذکر کیا تھا میں نے وہ تمام ٹیملیٹس دیکھے ہیں مگر میں اپنے بنائے ہوئے یوز کرنا چاہتا ہوں اگر آپ کو تکلیف نہ ہو تو مہربانی فرما کر اس کا ہل بتا دیں کہ اس کو میں کس طرح عمل میں لا سکتا ہوں یعنی اردو استعمال کر سکتا ہوں ڈریم ویور تو مجھے آتا ہے اور میں اس میں کافی اجھا کام کر لیتا ہوں آپ کا مشکور ہوں گا ۔
 

دوست

محفلین
واہ۔ گپ شپ ہورہی ہے۔
مزہ آرہا ہے آپ کی گفتگو پڑھ کر جاری رکھیں۔ :lol: :lol:
آپ این ویو استعمال کرکے دیکھیں افاقہ ہوگا۔
www.nvu.com آزا مصدر ویب سائٹ مدوِن یعنی ایڈیٹر جس میں‌ باآسانی نئی ویب سائٹ بن سکتی ہے اور اردو کی بےمثال سپورٹ۔
 
سلام
بہت بہت شکریہ آپ کا دوست بھی اور بھائی بھی قیصرانی بھائی سے گپ شپ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے اور جہاں اتنے مسائل ہوتے ہیں وہاں اگر گپ شپ ہو تو کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ویسی میری بیماری کچھ " وکھری" قسم کی ہے آفاقہ بذات خود ہی بیمار نہ ہو جائے ویسے اس لینک کے لیے آپ کا مشکور ہوں سافٹ ویئر ڈائون لوڈنگ کے لیے لگا رکھا ہے میرے خیال سے یہ ون 32 ایپلیکیشن ہو سکتی ہے آپ کیا کہتے ہیں اس حوالے سے ۔
قیصرانی بھائی آپ جیسے لوگوں کا ہونا ہمارے ہونے کی نشانی ہے یار میں اس وقت کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں کہ جب سوال آپ کے مضامین میں سے جواب کو پسند کرے گا اور پھر میں دیکھوں گا کہ آپ ان کی محبت میں کیسے رقیب بنتے ہیں ۔
 

دوست

محفلین
یہ ونڈوز پر بھی چلتا ہے تمام ورژنوں پر اور لینکس پر بھی۔ میک کے لیے اس کا ورژن موجود ہے۔
ونڈوز 98 اور ایم ای میں‌ اس پر اردو کی سپورٹ نہیں ہوگی جبکہ ایکس پی اور 2000 اور لینکس میں بمباسٹک ماحول ہے۔ کسی بھی ورژن میں ذرا سا بھی فرق نہیں سب نظاموں‌ کے لیے ایک جیسی خوبیاں۔ مجھے تو بہت پسند آیا ہے۔ ونڈوز کی سپورٹ سے یا لینکس کی سپورٹ سے ڈائرکٹ اردو لکھو فونٹ سیلیکٹ کرو بڑا چھوٹا کرو سب کچھ ممکن ہے۔
 
Top