کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
فرزانہ نیناں کو مس کر رہا ہوں۔
شمشاد بھائی مس تو میں بھی کررہا ہوں ۔ پر میرے پاس جو نمبر ہے فرزانہ اپیا کا وہ شاید بدل گیا ہے ۔
کچھ ماہ قبل کراچی آئیں تھیں تو فون پر بات ہوئی بھی تھی مگر مشاعرے میں بوجوہ شریک نہ ہوپایا تھا۔
ای میل بھی کی ہے مشاعرے (محفل کے طرحی) کے لیے اور ایف بی پر بھی مگر جواب ندارد۔۔۔۔
آپ کے پاس کوئی صورت ہے تو اطلا ع کردیں۔
 
مغزل

محفلین
میں اپنے فون کو مس کررہا ہوں ۔۔۔۔ حق مضروب کو مغفور کرے۔۔
ماشا اللہ ساڑے چار سال کا تھا انڈو برانڈ، آج ٹوٹ کر داغِ مفارقت دے گیا۔۔
 
انجانا

محفلین
کمال ہے کراچی میں کسی کے پاس ایک موبائل فون چار سال رہا۔ ہم نے تو سنا ہے کہ اتنے عرصے میں تو آدمی درجن بھر فونوں سے محروم کیا جاتا ہے:)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی مس تو میں بھی کررہا ہوں ۔ پر میرے پاس جو نمبر ہے فرزانہ اپیا کا وہ شاید بدل گیا ہے ۔
کچھ ماہ قبل کراچی آئیں تھیں تو فون پر بات ہوئی بھی تھی مگر مشاعرے میں بوجوہ شریک نہ ہوپایا تھا۔
ای میل بھی کی ہے مشاعرے (محفل کے طرحی) کے لیے اور ایف بی پر بھی مگر جواب ندارد۔۔۔ ۔
آپ کے پاس کوئی صورت ہے تو اطلا ع کردیں۔
میں نے بھی پیغام ہی چھوڑے ہیں، معلوم ہوتا ہے ضرورت سے زیادہ مصروف ہیں کہیں۔
 
محبوب ملک

محفلین
محبوب ملک جی میرا کام ہی یہ ہے نئے نئے لفظ دریفت کر نا اس میں کوئی شک ہے کیا ۔:dancing:

شمشاد بھائی یہ جانے کے لئے مجھے حیدرآباد کے افراد سے پوچھنا ہو گا کے اُن کے پاس مزاخ کو کیا بولا جاتا ہے
تبسم اسی لےء تو میں نے بہت خوب کہا ہے محترمہ
 
شمشاد

لائبریرین
میں کیسے حیدر آباد جا سکتا ہوں، اس کے لیے پہلے تو مجھے ویزہ چاہیے جو کہ ملے گا ہی نہیں، پھر ہزاروں میل دور، معلوم بھی ہے کتنے دن لگ جائیں گے۔
 
تبسم

محفلین
میں کیسے حیدر آباد جا سکتا ہوں، اس کے لیے پہلے تو مجھے ویزہ چاہیے جو کہ ملے گا ہی نہیں، پھر ہزاروں میل دور، معلوم بھی ہے کتنے دن لگ جائیں گے۔
آپ کون سے حیدرآباد جا رہے ہیں India کے:surprise: میں تو پاکستان کے حیدرآباد کی بات کر رہی ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے حیدر آباد والے نہیں، ہندوستان کے حیدر آباد والے مزاخ بولتے ہیں، تو وہیں جاؤں گا ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top