کون کس کو مس کررہا ہے 15

میم الف

محفلین
آپ کا ایک اکاؤنٹ منیب الف بھی ہے۔ انتظامیہ سے کہہ کر دونوں اکاؤنٹ ضم کرا لیں۔
میرا ایک تیسرا اکاؤنٹ منیب احمد فاتح بھی ہے
اور ایک چوتھا منیب احمد بھی ہے
اصل میں جب بھی تخلص تبدیل کرتا تو سوچتا ایک نیا اکاؤنٹ بناؤں
کیونکہ تبدیلیِ نام کی کوئی آپشن نہیں تھی
لیکن بس اب میم الف ہی استعمال کر رہا ہوں۔
ضم کروا کے سب کچھ مکس نہیں کروانا چاہتا۔
ہر اکاؤنٹ ایک مختلف دور کا ہے
منیب احمد فاتح بہت ابتدائی دور کا ہے
جب نیا نیا لکھنا سیکھ رہا تھا
اب وہ دور گیا وہ باتیں گئیں وہ سوچ گئی
ہائے جوانی کیا کیا کہیے شور سروں میں رکھتے تھے
اب کیا ہے وہ عہد گیا وہ موسم وہ ہنگام گیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

اب تو سکون میں ہیں نا یا دور حکومت بدلنا ہے ابھی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب وہ دور گیا وہ باتیں گئیں وہ سوچ گئی
ہائے جوانی کیا کیا کہیے شور سروں میں رکھتے تھے
اب کیا ہے وہ عہد گیا وہ موسم وہ ہنگام گیا
جب میری عمر بیس بائیس برس تھی تو میں کہا کرتا تھا کہ اصل جوانی کی عمر تو یہی ہے۔ جب ستائیس اٹھائیس تک پہنچی تو میں نے کہا کہ جنت میں تینتیس سال عمر ہو گئی تو اصل جوانی کی عمر تو وہی ہوئی۔ پھر جب سینتیس اڑتیس ہوئی تو میں نے کہا جوانی تو دراصل دماغ سے ہوتی ہے اور دماغ کی جوانی تو چالیس میں آتی ہے۔ اب عمر بیالیس سال ہو چکی ہے اب سوچ رہا ہوں کہ اب کیا سوچوں۔۔۔۔۔۔🤔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top