کون سی زبان انگریزی سے قریب تر ہے ۔

French
Spanish
Russian
Italian
Portuguese
ان زبانوں میں انگریزی سے قریب تر کون زبان ہے ۔اور کس کو بآسانی سیکھا جا سکتا ہے ۔ اور کن کن زبانوں سے کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تعاون چاہتا ہوں ۔
 

زیک

مسافر
رشین کے علاوہ باقی چار ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں مگر انگریزی سے یہ سب دور ہی ہیں۔ خاص طور پر رشین
 

زیک

مسافر
رشین انگریزی سے کافی دور ہے اور سکرپٹ بھی مختلف ہے لہذا سیکھنا مشکل ہے۔

باقی میں سے کونسی سیکھی جائے یہ مقصد پر منحصر ہے
 

arifkarim

معطل
اس بارہ میں خاکسار کی معلومات بہت محدود ہیں۔ بس اتنا معلوم ہے کہ انگریزی، اسکینڈینیوین، جرمن، ڈچ جیسی شمالی مغرب کی زبانیں دراصل ایک ہی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں یعنی جرمن:
http://en.wikipedia.org/wiki/Germanic_languages

جبکہ فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، پرتگالی جیسی جنوبی یورپ کی زبانیں رومانی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Romance_languages


جبکہ روسی زبان کا تعلق بالکل الگ لسانی خاندان سلاوی سے ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Slavic_languages

مزید تفاصیل کیلئے ماہر لسانیات حاضر ہوں! :)

دوست
 

arifkarim

معطل
ان زبانوں میں انگریزی سے قریب تر کون زبان ہے ۔اور کس کو بآسانی سیکھا جا سکتا ہے ۔ اور کن کن زبانوں سے کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تعاون چاہتا ہوں ۔
ان تمام زبانوں میں انگریزی سے قریب ترین کوئی بھی نہیں ہے۔ کیونکہ یہ کسی اور لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انگریزی ایک جرمن زبان ہے۔ انگریزی زبان جاننے والوں کیلئے دیگر جرمن زبانیں جیسے نارویجن، اسویڈش، ڈینش سیکھنا زیادہ آسان ہے۔
 

اسد

محفلین
مقصد کیا ہے؟
کون سیکھے گا/گی؟ یعنی سیکھنے والے نے انگلش کے علاوہ اور کس زبان کی کتابوں کے ترجمے پڑھے ہیں، جو اس زبان کے مزاج کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کہاں سیکھے گا/گی؟ کسی ادارے میں یا سیلف سٹڈی/انٹرنیٹ پر۔ انٹرنیٹ کے حساب سے سپینش زبان پر زیادہ مواد موجود ہے کیونکہ یہ امریکہ میں بولی جانے والی دوسری بڑی زبان ہے۔

ایڈٹ: آپ کا پچھلا پیغام نہیں دیکھا تھا۔ جامعہ میں سیکھنا ہے تو ترکی زبان سیکھ سکتے ہیں۔ بعد میں وہاں کے ڈراموں کا اردو ترجمہ کر سکتے ہیں :)
قازقستان کی زبان وہاں کے لوگوں کی طرح قازق کہلاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میرا مشورہ اس فہرست میں سے چائنیز (مشکل) یا سپینش (آسان) سیکھنے کا ہو گا مگر یہ میرے perspective سے ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
انگریزی سے جتنی قریب ہماری انگریزی مکس اردو ہے اتنا قریب کوئی نہیں۔
وہی سیکھ لیں، ایک تیر سے دو شکار ، آسان بھی ہے۔ تھوڑا منہ ٹیرھا کر کے بولیں گے تو آؤٹ کلاس قسم کا تاثر پڑے گا۔۔۔
:heehee::heehee::heehee::heehee:
 
ویسے تو پنجابی اور انگلش میں بھی بہت قربت ہے۔۔۔۔
پنجابی وتؑر۔۔۔انگلش واٹر
پنجابی تریہہ۔۔۔انگلش تھری
پنجابی کُکؑڑ۔۔۔۔انگلش کوکریل
پنجابی ناس۔۔۔انگلش ناسٹرل
پنجابی سپ۔۔۔انگلش سرپنٹ
پنجابی ول۔۔۔۔۔انگلش ویل (اچھا)
پنجابی دند۔۔۔انگلش ڈینٹ
:eek::oops::rolleyes:
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے تو پنجابی اور انگلش میں بھی بہت قربت ہے۔۔۔ ۔
پنجابی وتؑر۔۔۔ انگلش واٹر
پنجابی تریہہ۔۔۔ انگلش تھری
پنجابی کُکؑڑ۔۔۔ ۔انگلش کوکریل
پنجابی ناس۔۔۔ انگلش ناسٹرل
پنجابی سپ۔۔۔ انگلش سرپنٹ
پنجابی ول۔۔۔ ۔۔انگلش ویل (اچھا)
پنجابی دند۔۔۔ انگلش ڈینٹ
:eek::oops::rolleyes:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

arifkarim

معطل
Top