ناصر کاظمی کون سی بحر ہے اس غزل کی

فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن

ہر فعلن کا ع متحرک یا ساکن کیا جا سکتا ہے۔
اسے بحر زمزمہ بھی کہتے ہیں ۔
اصل نام متدارک مسدس مخبون ہے۔
 
آخری تدوین:
شکریہ۔
ادھر، یاد آئے میں د آ کو فَعَلن کے وزن پر کیسے بانھ لیا۔ اور پون کا آپ نے اسے فاع پر باندھا ہے۔
ویسے آپ کی بات درست ہے کہ پون بر وزن فعل ہی ہونا چاہیے۔
بحر ہندی اور زمزمہ کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ اور کچھ لوگوں کے خیال میں یہ ملائی بھی جا سکتی ہیں۔ جناب وارث یا مزمل شیخ بسمل کا انتظار کرنا ہوگا کسی صحیح نتیجے تک پہنچنے کے لیے۔
 
آخری تدوین:
یہ میری پسندیدہ بحر ہے اسی لئے تھوڑا دیکھ رہا ہوں
ویسے آپ کی بات درست ہے کہ پون بر وزن فعل ہی ہونا چاہیے۔
بحر ہندی اور زمزمہ کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ اور کچھ لوگوں کے خیال میں یہ ملائی بھی جا سکتی ہے۔ جناب وارث یا مزمل شیخ بسمل کا انتظار کرنا ہوگا کسی صحیح نتیجے تک پہنچنے کے لیے۔
محمد وارث مزمل شیخ بسمل الف عین
 
یادآئے میں آئے کے الف مدہ کو دال کے ساتھ وصال کروا دیا ہے۔ اسے الف الوصل کہا جاتا ہے۔ یعنی یاد اور آئے کو الگ الگ نہیں بلکہ "دائے" پڑھا جائے گا۔
پون کے حوالے سے عرض ہے کہ یہ دکنی اور پنجابی آمیزش کے لہجے ہیں جس میں سہ حرفی اوتاد مجموعی کو مفروقی کردیتے ہیں۔ پون واؤ ساکن کے ساتھ باندھنا اور بہت کو ہا ساکن کے ساتھ۔ اس بحر میں یہ پنجابی اور لوک بولی وغیرہ کا عام تصرف ہے۔
 
بہت شکریہ۔
 
یہ اصول کون سی کتاب میں لکھیں ہے۔ :D
مزمل شیخ بسمل صاحب کوئی علم عروض و بحور پر اچھی اور آسان کتاب بتائیں ہمیں۔ شکریہ ایڈوانس میں ادا کر رہے ہیں۔
 
بحر الفصاحت
آئینہ بلاغت
چراغ سخن

یہ تین مستند کتابیں ہیں اور انٹرنیٹ پر موجود بھی ہیں۔
 
یہ اصول کون سی کتاب میں لکھیں ہے۔ :D
مزمل شیخ بسمل صاحب کوئی علم عروض و بحور پر اچھی اور آسان کتاب بتائیں ہمیں۔ شکریہ ایڈوانس میں ادا کر رہے ہیں۔

اچھی اور آسان۔ دونوں چیزیں ایک جگہ تو میسر نہیں آسکتیں۔۔خاص کر جب ایسے کسی بھی خشک علم کی بات ہو تو۔ :)
مذکورہ بالا کتابیں آسان ہیں۔ شروعات کیجیے۔ :)
باقی آپ نے اصول کے حوالے سے سوال کیا ہے تو عرض ہے کہ الف الوصل کا اصول عروض کی تقریباً ہر چھوٹی بڑی کتاب تقطیع والے باب میں موجود ہوتا ہے۔
پون اور ایسے دوسرے الفاظ کے تلفظ کے بارے میں البتہ عروض کی کسی کتاب میں کچھ نہیں ملے گا۔ یہ خالص مطالعے اور مشاہدے سے دریافت کیے گئے لسانی رویے ہیں۔
 
بہت شکریہ
 
Top