کون ؟

لاریب مرزا

محفلین
کسی ایک محفلین سے خصوصی طور پر ملنے کی خواہش نہیں ہے۔ البتہ یہ خواہش ضرور ہے کہ کوئی ایسی محفل ہو جس میں سب محفلین (جن کے نام سے ہم واقف ہیں) مدعو ہوں اور سب سے متعارف ہونے کا موقع ملے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سنا ہے ارادوں کا ٹوٹنا بعض لوگوں کے لیے خدا کے وجود کی دلیل ہے
بہت حیرت ہوئی ابن سعید صاحب آپ کا یہ جواب دیکھ کر ...حالاں کہ آپ جیسے باخبر لوگوں کو اچھی طرح خبر ہے کے یہ مشہور قول جملہ کس کی طرف نشاندہی کرتا ہے... عنایت ہوگی اگر وضاحت کردیں . . .
 

فہیم

لائبریرین
میں جن سے مل چکا ہوں:
فاتح
فہیم
مغزل
فہد کیہر۔۔ ابو شامل
میر انیس
انیس الرحمٰن
مزمل شیخ بسمل
حجاز
شعیب صفدر گھمن
محمد احمد
عمار ضیاء
حسان خان
خالد محمود چوہدری
رانا
عمر اعظم
عبد الرحمٰن
کاشف نصیر

اور
اور
اور باقی نام یاد نہیں آرہے، یا شاید بس یہی لوگ ہیں کہ جن سے ملاقات ہوئی ہے۔ اور کچھ سے تو بہت بار ملاقات ہوئی ہے۔ فہیم سے یوں ملاقات ہوتی ہے اکثر کال کر کے پوچھتے ہیں، کیا کر رہا ہے؟ فارغ ہے تو آجا۔۔ :p

باقی سب اچھے لوگوں سے ملنے کی تمنا ہے۔ کچھ خاص نام لکھ نہیں رہا ورنہ کوئی ناراض نہ ہوجائے کہ میرا نام کیوں نہیں لکھا :D
اب اگر ایسی کوئی ملاقات کراچی میں رکھی جائے تو کہیں دھرنے والوں کے شک میں نہ دھر لیے جائیں:)
 

یاز

محفلین
مجهے لڑی کی مناسبت سے ایک گانا یاد آرہا ہے۔۔۔

تم سے ملنے کی تمنا ہے
پیار کا ارادہ ہے
اور اک وعدہ ہے جانم
۔۔۔۔
:daydreaming:

اور وہ بھی
ملنے کی تم کوشش کرنا، وعدہ کبھی نہ کرنا
وعدہ تو ۔۔۔۔۔
(اس کے بعد ہیروئن ڈانس کرتی ہے، اور ہیرو بتیسی کی نمائش کرتا ہے)۔
 

یاز

محفلین
جی اچھا، "سب" کہیں مل گیا تو مل لونگا۔

ویسے آپ والا "سب" مونث ہے کیا؟ :D

کیا پتہ مونث نکل آئے :)

کہیں یہ اس "سب" کی بات تو نہیں ہو رہی۔
راہ میں شہرِ طرب یاد آیا
جو بھلایا تھا وہ "سب" یاد آیا
 
ہوشیار!!! لڑی کا رخ کچھ دیکھے ان دیکھے خطرات کی طرف مڑ چکا ہے۔۔۔:noxxx:

کسی گورے سیانے نے کہا تها کہ ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں نفرت تو سرعام کی جاتی ہے لیکن پیار چهپ کے کرنا پڑتا ہے۔

جی آ جی آ۔ بہت خطرات ہیں۔۔۔ یہ موڑ نہ مڑا جائے:battingeyelashes:
:p
 

محمد وارث

لائبریرین
ہائیں۔۔۔یہاں تو ’’سب‘‘ مذکر نکل آیا۔۔۔۔افسوس وارث بھائی!!!!o_O
ویسے میں تو کچھ زیادہ ہی بدنام ہو گیا ہوں مونثوں کے چکر میں، حالانکہ میری زندگی میں ایک ہی مونث ہے اور جب تک میں زندہ ہوں یا وہ مونث زندہ ہے انشاءاللہ ایک ہی رہے گی۔

اب مجھے ڈر لگنے لگ گیا ہے کہ "رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی" کیا جانیے کون کہہ دے "مونث مونث کر دا نی میں آپے مونث ہویا" :)
 
Top