کولڈ اسٹوریج میں پھنسے ہوئے لوگ

میر انیس

لائبریرین
انا للہ انا الیہ راجعون
اس واقعہ نے میرے دل پر ایسا اثر کیا تھا کہ میں کئی گھنٹے تک سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔ جب وہاں ریسکیو آپریشن شروع ہوگیا تو ایک امید سی بندھ گئی تھی کہ اب لوگ زندہ بچ جائیں گے لیکن وہ بیچارے تو اس آس میں ہی جل کر مر گئے کہ شاید ہمارے ملک کے لوگ ہم کو بچالیں ۔ میں سوچتا ہوں انہوں نے اس ہی آس میں اپنے باپ بھائیوں کو فون کیا ہوگا کہ جیسے ہی یہ خبر انکو ملے گی وہاں ہم کو بچانے کیلئے پورا شہر اکھٹا ہوجائے گا اور ہمارے ملک کی پولیس اور فائر برگیڈ فوراََ حرکت میں آجائے گی۔لیکن وہ بیچارے اسی غلط فہمی میں مرگئے۔وہ تو شاید آخر میں یہ بھی سوچ رہے ہوں کہ آج ہمارے باپ بھائیوں کو بھی کیا ہوگیا کہ انہوں نے ہماری مدد کی پکار کے باوجود ہم تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی انکو کیا پتہ وہ بیچارے تو رات پانچ بجے سے پورے دن اور رات دس بجے رات تک دہائیاں دیتے رہے کبھی کسی کے آگے اور کبھی کسی کے آگے گڑگڑاتے رہے کہ ہمارے بھائیوں اور بیٹوں کو بچالو پر جب تک میڈیا نے شور نہیں کیا اور اپنی بدنامی کی نوبت نہیں آئی کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
انتہائی، بے کسی، بے بسی اور محرومی کا احساس پیدا کرنے والا المیہ ہے۔ جدید دور کی تکنیکی ترقی کس کام آئی جب انسانوں کے اپنےدل ہی پتھر اور بے حس ہو گئے۔ شاید اسی کو مشیت ایزدی کہتے ہیں۔ مرحومین کے لواحقین تو اس مصیبت اور آزمائش سے گزرے ہی، لیکن پڑھنے ، سننے والے اور واقفانِ حال کے رنج و کرب کا ا ندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ستم یہ ہے کہ کوئی بھی اس تساہل کی ذمہ داری نہیں لے رہا۔ انسان کی انسانیت سے اتنی مایوسی ہوئی ہے کہ نہ کبھی کہیں پڑھی نہ سنی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ہم سوائے ان مجبور و بے بس شہیدوں کے لئے عاجزانہ دعا کے علاوہ اور کیا کرسکتے ہیں۔ کہ ذات باری تعالےٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

حکومتی اداروں کی انتہا درجے کی نااہلی ہے۔ لیکن کوئی بھی اس نااہلی کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہو گا۔ ہر کوئی دوسرے کا قصور ثابت کریں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس بارے بی بی سی اردو سے اقتباس
کراچی ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں جھلس کے ہلاک ہونے والے ساتوں ملازمین نے ایک گودام کو محفوظ جگہ سمجھ کر پناہ حاصل کی تھی لیکن بعد میں یہی فیصلہ ان کی زندگی لے بیٹھا۔

اتوار کی شب ہوائی اڈے پر حملے کے دوران حملہ آوروں نے کارگو ٹرمینل پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہاں آگ لگ گئی۔اس شدید آگ پر پیر کی دوپہر قابو پایاگیا۔

میڈیا پر اس مقام کو کولڈ سٹوریج کہا گیا ہے تاہم سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ کولڈ سٹوریج نہیں بلکہ اس سے ملحق گودام تھا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
گودام ہی ہوگا۔ کیونکہ کولڈ سٹوریج ،اگر وہ چالو حالت میں تھا، میں اتنی طویل مدت کے لئے قیام بعید از قیاس ہے۔
 
Top