ساتویں سالگرہ کوریج : جشنِ سالگرہ ہفتم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے تو ایسا لگتا ہے نایاب بھائی آج کل محفل کی سالگرہ پر کچھ انوکھے کارنامے کر رہے ہیں ابھی ایک اور سٹال کے پاس سے گزر ہوا کہ وہاں پہنچ کر رک ہی گیا کیا دیکھتا ہوں لکھا ہوا تھا۔ محفل اردو کے شاہینوں کی پہلی پرواز ۔ میں سمجھا اردو محفل کے شاہینوں کی پہلی پرواز ہے لیکن پتہ چلا نایاب بھائی نے ایک نیا ہی سلسلہ شروع کیا ہے وہ سلسلہ کیا ہے یہ تو آپ وہی جا کر ہی دیکھ سکیں گے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کچھ پکا انتظام کیجیے خرم بھائی اس بار ۔
انتظام تو یہی ہو سکتا ہے کہ صندوق کے پاس کھڑا ہوجاؤں اور جو بھی اس میں پیسے ڈالنے لگے تو انکی مدد کے لیے ان سے پیسے لیے کر میں خود صدوق میں ڈالنے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال دوں :D
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انتظام تو یہی ہو سکتا ہے کہ صندوق کے پاس کھڑا ہوجاؤں اور جو بھی اس میں پیسے ڈالنے لگے تو انکی مدد کے لیے ان سے پیسے لیے کر میں خود صدوق میں ڈالنے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال دوں :D

ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایسا نہیں کرنا خرم بھائی ، بلکہ صندوق جن کے پاس ہے انہیں تو معلوم بھی نہ ہونے پائے اور منصوبہ بندی مکمل راز میں رہے ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایسا نہیں کرنا خرم بھائی ، بلکہ صندوق جن کے پاس ہے انہیں تو معلوم بھی نہ ہونے پائے اور منصوبہ بندی مکمل راز میں رہے ۔
ہم جتنے بھی منصوبے بنا لیں پتہ نہیں ان کو پتہ کیسے چل جاتا ہے اس دفعہ کرتے ہیں کوئی منصوبہ نہیں بناتے اچانک ہی کام کر دیں گے
 
Top