سیدہ شگفتہ
لائبریرین
بے وقوف بادشاہ
بہت دنوں کی بات ہے ، کسی جگہ ایک غریب آدمی ایک ٹوٹے پھوٹے مکان میں رہتا تھا ۔ وہ مکان اتنا بوسیدہ ہو چکا تھا کہ ایک دن اچانک زمین پر آ رہا ۔ اس غریب آدمی کو ایک نیا مکان بنوانے کی فکر لاحق ہوئی ۔ بال بچوں کا پیٹ کاٹ کر اور لوگوں سے قرض لے کر اس نے ایک نیا مکان بنوانا شروع کیا۔ دیواریں کھڑی ہو گئیں ، دروازہ بن گیا ، لیکن چھت بھرنے کے لیے غریب کے پاس پیسہ نہ بچا۔ چنانچہ اس نے چھت کی جگہ ٹاٹ بچھا کر اس کے اوپر مٹی ڈال دی اور اپنے بیوی بچوں سمیت نئے مکان میں جا کر رہنے لگا۔ اس نے سوچا کہ برسات شروع ہونے تک چھت ٹھیک کروا لوں گا ۔