کوثر نیازی کا جماعت اسلامی سے استعفیٰ نامہ اور مولانا مودودی

رمان غنی

محفلین
میں نے بھی اسی سے ملتے جلتے الفاظ کہے ہیں کہ علماء سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ میں اپنے الفاظ کو اور واضح کر دیتا ہوں وہ جو کہنا چاہتے ہیں مخالفین اس کا غلط مطلب نکال کر عوام الناس میں پھیلاتے ہیں اور یوں وہ اپنی بھڑاس نکالتے ہیں۔ میں نہ کسی کی مخالفت کر رہاہوں اور نہ ہی حمایت۔ بلکہ اس میں احتیاط کی ضرورت پر زور دے رہا ہوں۔
آپ نے چونکہ کسی بھی عالم کی بات کی ہے تو میں بھی بلجملہ یہ بات کررہا ہوں، مودودی صاحب کی تو میں اب بھی بہت عزت کرتا ہوں۔
محترم @عدیل بھائی
آپنے جس امرکی طرف توجہ دلائی ہے میں اس طرف بھی آئوں گا انشاء اللہ۔ لیکن پہلے اس مسئلے کو واضح کر لیں۔
محترم التباس بھائی نے اس موضوع کو کافی اچھے سے اجاگر کیا ہے۔ میں ان کا ممنون ہوں اور میری التباس بھائی سے ایک درخواست ہے وہ یہ کہ شہادت خورشید احمد صاحب کا وہ مضمون مجھے کہاں سے دستیاب ہوسکتا ہے؟ بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔
 
فلک شیر

ترجمان القرآن کا دو ایک برس پہلے مولانا مودودی نمبر چھپا تھا،شاید اُن کے سویں یوم ولادت پہ......اُس میں یہ مضمون موجود ہے۔ادارہ ترجمان القرآن سے رابطہ پر یقینی تواریخ میسر ہو سکیں گی۔
 
سویدا

محفلین
میرا ناقص مشورہ ہے کہ اگر آپ کو مولانا مودودی سے عقیدت ہے تو پھر آپ اس قسم کی تحریر کو صرف نظر کریں اور اپنی عقیدت ومحبت کو جوان رکھیں
کیونکہ مولانا مودودی کے افکار اور جماعت اسلامی سے متعلق درجنوں کتابیں وجود میں آچکیں ہیں ان میں ہر مسلک وطبقہ فکر کے لوگوں کے علاوہ ان شخصیات کی بھی تحریرات ہیں جو جماعت اسلامی کا بنیادی جز اور حصہ اور مولانا مودودی سے متاثر رہے اور بعد میں کنارہ کشی اختیار کرلی
کیا ہر کتاب اور تحریر کے بارے میں آپ یہی رائے قائم کریں گے کہ اس میں مولانا مودودی کی تحریروں اور افکار کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے
 
علماء سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ میں اپنے الفاظ کو اور واضح کر دیتا ہوں وہ جو کہنا چاہتے ہیں مخالفین اس کا غلط مطلب نکال کر عوام الناس میں پھیلاتے ہیں اور یوں وہ اپنی بھڑاس نکالتے ہیں۔
آپکی بات میں Contradictionہے۔۔پہلے آپ نے کہا ہے کہ علماء سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، لیکن اسی جملے میں کہہ رہے ہیں کہ دراصل علماء جو کہنا چاہتے ہیں، مخالفین اسکا غلط مطلب نکال کر عوام الناس میں پھیلاتے ہیں۔ یعنی غلطی علماء سے نہیں سرزد ہوتی بلکہ انکے مخالفین سے سرزد ہوتی ہے؟ لیکن اگر انکے مخالفین بھی علماء ہی ہوں تو پھر غلطی کس سے سرزد ہوئی؟۔۔۔یعنی۔۔۔گویا کہ۔۔۔ہن کیہہ کرئیے:D
 
عدیل منا

محفلین
آپکی بات میں Contradictionہے۔۔پہلے آپ نے کہا ہے کہ علماء سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، لیکن اسی جملے میں کہہ رہے ہیں کہ دراصل علماء جو کہنا چاہتے ہیں، مخالفین اسکا غلط مطلب نکال کر عوام الناس میں پھیلاتے ہیں۔ یعنی غلطی علماء سے نہیں سرزد ہوتی بلکہ انکے مخالفین سے سرزد ہوتی ہے؟ لیکن اگر انکے مخالفین بھی علماء ہی ہوں تو پھر غلطی کس سے سرزد ہوئی؟۔۔۔ یعنی۔۔۔ گویا کہ۔۔۔ ہن کیہہ کرئیے:D
میں نے کوئی ایسی مشکل بات بھی نہیں کی۔ غلطی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کچھ غلط کہہ دیا یا لکھ دیا۔ بلکہ لکھنے والے کو لکھتے وقت اس بات کو دھیان میں رکھنا چاہئے کہ یہ کتاب فریق مخالف کے ہاتھ میں بھی جائے گی اور ان کا کام ہی مخالفین میں خامیاں تلاش کرکے ان کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔
اختلاف ہمیشہ علماء کے درمیان ہی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے پیروکار جو کہ عام لوگ ہوتے ہیں کے درمیان بھی اختلاف جنم لیتا ہے۔ دو گروہ کے درمیان اگر اختلاف ہو تو ایک تو یقیناََ غلطی پر ہوتا ہے۔ دیناوی معاملات میں عام طور پر ان اختلافات سے بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ دین اور مذہب کا معاملہ البتہ مختلف ہوتاہے۔ اس میں انسان عام طور پر بہت جذباتی ہوجاتاہے۔
ہر اختلاف برا نہیں ہوتا۔ اگر دوسرا شخص ہم سے مختلف زاویہ نظر رکھتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ اس کی روشنی میں ہم اپنی سوچ پر دوبارہ غور کرسکتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
مولانا کوثر نیازی اور ڈاکٹر صفدر محمود

07_04.gif
 
عسکری

معطل
مذہب اور سیاست مل کر ذہر ہی بنتے ہیں مذہب ایک شخصی معاملہ ہے اور سیاست اور ملک گیری ایک اور چیز ۔ ملائیت نے جو مرکب بنایا وہ کھانے سے بندہ جلد یا بدیر مر ہی جاتا ہے :bighug: جماعت اسلامی کا وجود ہی ایک مسئلہ ہے کیونکہ یہ اسلامی سیاسی پارٹی ہے ۔ اور عجیب بات یہ بھی ہے کہ جماعت اسلامی کو کبھی پاکستان میں اکثریت مل ناحکومت بنانے کا موقع ۔
 
یوسف-2

محفلین
سیکولر ریاست میں مذہب ایک شخصی معاملہ ہوتا ہے۔ کسی مذہبی ریاست میں مذہب ایک ”اجتماعی اور ریاستی“ معاملہ ہی ہوتا ہے۔ ایران، سعودی عرب، اسرائیل وغیرہ میں مذہب انفرادی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔ پاکستان بھی اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، لیکن بدقسمتی سے تا حال یہ ”مذ ہبی یا اسلامی ریاست“ نہیں بن سکا۔ اس کی وجہ وہ ”سیکولر لوگ“ لوگ ہیں جو اسے اسلامی ریاست بنانے کے سخت خلاف ہیں۔ پاکستان میں برسر اقتدار آنے والی ساری کی ساری حکومتیں ”امریکہ نواز“ رہی ہیں۔ اور امریکہ (اور اس کے ایجنٹ حکمران) کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ پاکستان ایک ”مذہبی ریاست“ بن جائے، ایران (بعد از خمینی انقلاب والا) اور اسرائیل کی طرح۔ :)
متفق یا غیر متفق ہونے کی صلائے عام ہے، دل کھول کر متفق یا غیر متفق ہوں :p
 
رمان غنی

محفلین
مذہب اور سیاست مل کر ذہر ہی بنتے ہیں مذہب ایک شخصی معاملہ ہے اور سیاست اور ملک گیری ایک اور چیز ۔ ملائیت نے جو مرکب بنایا وہ کھانے سے بندہ جلد یا بدیر مر ہی جاتا ہے :bighug: جماعت اسلامی کا وجود ہی ایک مسئلہ ہے کیونکہ یہ اسلامی سیاسی پارٹی ہے ۔ اور عجیب بات یہ بھی ہے کہ جماعت اسلامی کو کبھی پاکستان میں اکثریت مل ناحکومت بنانے کا موقع ۔
عسکری بھائی کو میں اس سے زیادہ کچھ بولنا نہیں چاہتا کہ علامہ اقبال نے کہا تھا، جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی !!!
 
رمان غنی

محفلین
میرا ناقص مشورہ ہے کہ اگر آپ کو مولانا مودودی سے عقیدت ہے تو پھر آپ اس قسم کی تحریر کو صرف نظر کریں اور اپنی عقیدت ومحبت کو جوان رکھیں
کیونکہ مولانا مودودی کے افکار اور جماعت اسلامی سے متعلق درجنوں کتابیں وجود میں آچکیں ہیں ان میں ہر مسلک وطبقہ فکر کے لوگوں کے علاوہ ان شخصیات کی بھی تحریرات ہیں جو جماعت اسلامی کا بنیادی جز اور حصہ اور مولانا مودودی سے متاثر رہے اور بعد میں کنارہ کشی اختیار کرلی
کیا ہر کتاب اور تحریر کے بارے میں آپ یہی رائے قائم کریں گے کہ اس میں مولانا مودودی کی تحریروں اور افکار کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے
سویدا بھائی! یہ بات پہلے آچکی ہے کہ جن لوگوں نے بھی مولانا مودودی سے اختلاف کیا یا جماعت سے الگ ہوئے تو ان لوگوں نے اس کی معقول وجہ بتائی نا یہ کہ ان پر جھوٹا الزام لگایا یا ان کی تحریروں کو غلط انداز سے پیش کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
میرا مقصد صرف یہ ہے کہ اس طرح کے الزامات کا رد کیا جائے چاہے وہ کسی بھی مکتبئہ فکر کے علماء پر لگائے جائیں۔
 
مذہب اور سیاست مل کر ذہر ہی بنتے ہیں مذہب ایک شخصی معاملہ ہے اور سیاست اور ملک گیری ایک اور چیز ۔ ملائیت نے جو مرکب بنایا وہ کھانے سے بندہ جلد یا بدیر مر ہی جاتا ہے :bighug: جماعت اسلامی کا وجود ہی ایک مسئلہ ہے کیونکہ یہ اسلامی سیاسی پارٹی ہے ۔ اور عجیب بات یہ بھی ہے کہ جماعت اسلامی کو کبھی پاکستان میں اکثریت مل ناحکومت بنانے کا موقع ۔
متفق۔۔۔۔
اگر غلطی سے انہیں حکومت مل گئی تو امریکہ کے کہنے پر یہ ملاء جانے کیا کیا فتوے صادر کردیں گے ہم پر۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
سویدا
  1. بھائی! یہ بات پہلے آچکی ہے کہ جن لوگوں نے بھی مولانا مودودی سے اختلاف کیا یا جماعت سے الگ ہوئے تو ان لوگوں نے اس کی معقول وجہ بتائی نا یہ کہ ان پر جھوٹا الزام لگایا یا ان کی تحریروں کو غلط انداز سے پیش کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
  2. میرا مقصد صرف یہ ہے کہ اس طرح کے الزامات کا رد کیا جائے چاہے وہ کسی بھی مکتبئہ فکر کے علماء پر لگائے جائیں۔
بھائی آپ کی پہلی بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ ایسا ہی ہوا ہوگا ۔ لیکن دوسری بات یعنی ”آپ کا مقصد“ توآپ ایسی دس زندگیاں ”ضائع“ کرکے بھی اس مقصد کو ”پورا“ نہیں کرسکتے۔ :) اس قسم کے لاحاصل کام میں اپنی جوانی کی توانائی ضائع نہ کریں۔ اسے کسی تعمیری مقصد میں لگائیں۔ جیسے عربی سیکھیں (اگر نہیں آتی ہو تو)، پھر قرآن مجید کو اول تا آخر سمجھ کر پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد کم سے کم صحیح احادیث کے ذخیرہ کو پڑھیں اور سمجھیں اور قرآن و صحیح حدیث کے حاصل کردہ علم کی روشنی میں سیدھا سادا اور سچا مسلمان بننے کی کوشش کریں۔ اسی ”نصاب“ کو مکمل کرتے کرتے انسانی زندگی کی اوسط عمر بھی ناکافی ہے۔ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ہیں۔:) ہر ”مکتبہ فکر کے علماء“ میں تو:
  1. سنی علماء
  2. شیعہ علماء
  3. بوہری علماء
  4. آغا خانی علماء
  5. احمدی اور قادیانی علماء
  6. بہائی علماء
اور نہ جانے کون کون سے علماء شامل ہیں۔ پھر ہر گروپ کے ”سب گروپ علماء“ بھی ہیں، جیسے سنی گروپ میں بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث، جماعتی، وغیرہ وغیرہ۔ اللہ نے یہ آپ کی ”ذمہ داری“ نہیں لگائی ہے کہ آپ تمام مکتبہ فکر کےعلماء پر جائز یا ناجائز لگائے ہوئے الزامات کا رد پیش کریں۔ البتہ اللہ نے آپ پر اور مجھ پر یہ ”ذمہ داری“ ضرور لگائی ہے کہ ہم اپنی اپنی استطاعت کے مطابق قرآن و صحیح حدیث کا علم حاصل کرکے اس پر عمل کرنے کی پوری پوری کوشش کریں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اگر میری کوئی بات ناگوار لگے تو بڑا بھائی سمجھ کر درگذر کردیجئے گا
 
عسکری

معطل
عسکری بھائی کو میں اس سے زیادہ کچھ بولنا نہیں چاہتا کہ علامہ اقبال نے کہا تھا، جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی !!!
اور میں بھی اس سے زیادہ نہین کہنا چاہتا - مل جائین دین و سیاست تو بن جاتی ہے دہشت گردی :grin:
 
رمان غنی

محفلین
متفق۔۔۔ ۔
اگر غلطی سے انہیں حکومت مل گئی تو امریکہ کے کہنے پر یہ ملاء جانے کیا کیا فتوے صادر کردیں گے ہم پر۔۔۔
جی آپنے بالکل بجا فرمایا !!! اگر یہ حکومت میں آگئے تو ہماری ساری آزادیاں سلب کر لی جائیں گی۔۔۔ سارے شراب خانوں کو بند کرا دیا جائے گا۔۔۔ سائبر کیفے پر پابندی لگا دی جائے گی۔۔۔ عورتوں کی بے پردگی کو ختم کر دیا جائے گا اس لیے ہماری زندگی کی ساری لذتیں تو ختم ہوجائیں گی۔۔۔۔۔۔ تو ہم بھلا کیوں چاہیں گے کہ ایسے لوگ اقتدار میں آئیں۔

طاہر صاحب ٹھیک ہی کہا کرتے ہیں کہ پہلے قوم کو ملک کی تلاش تھی لیکن اب ملک کوقوم کی تلاش ہے۔۔۔۔۔ افسوس صد افسوس!!!
 
رمان غنی

محفلین
بھائی آپ کی پہلی بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ ایسا ہی ہوا ہوگا ۔ لیکن دوسری بات یعنی ”آپ کا مقصد“ توآپ ایسی دس زندگیاں ”ضائع“ کرکے بھی اس مقصد کو ”پورا“ نہیں کرسکتے۔ :) اس قسم کے لاحاصل کام میں اپنی جوانی کی توانائی ضائع نہ کریں۔ اسے کسی تعمیری مقصد میں لگائیں۔ جیسے عربی سیکھیں (اگر نہیں آتی ہو تو)، پھر قرآن مجید کو اول تا آخر سمجھ کر پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔

محترم میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ لیکن میں نے یہ تو نہیں کہا نا کہ میں نے اسے اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔ بس اگر مجھےکسی عالم میں اچھائیاں زیادہ نظر آتی ہیں تو میں ان کی خرابیوں کا ذکر مناسب نہیں سمجھتا۔ اس لیے کہ انسان ہے تو اس سے غلطیاں ہوگی ہی۔
 
عسکری

معطل
جی آپنے بالکل بجا فرمایا !!! اگر یہ حکومت میں آگئے تو ہماری ساری آزادیاں سلب کر لی جائیں گی۔۔۔ سارے شراب خانوں کو بند کرا دیا جائے گا۔۔۔ سائبر کیفے پر پابندی لگا دی جائے گی۔۔۔ عورتوں کی بے پردگی کو ختم کر دیا جائے گا اس لیے ہماری زندگی کی ساری لذتیں تو ختم ہوجائیں گی۔۔۔ ۔۔۔ تو ہم بھلا کیوں چاہیں گے کہ ایسے لوگ اقتدار میں آئیں۔

طاہر صاحب ٹھیک ہی کہا کرتے ہیں کہ پہلے قوم کو ملک کی تلاش تھی لیکن اب ملک کوقوم کی تلاش ہے۔۔۔ ۔۔ افسوس صد افسوس!!!
اسی لیے تو عوام نے ووٹ نہیں دیا آج تک انہیں ایسے ہی خجل خوار ہو رہے ہیں 60 سال سے :bighug: ہمیں اپنی آذادی اور ملک سے پیار ہے ملائیت سے نہیں
 
رمان غنی

محفلین
میں اس موضوع کو جناب التباس صاحب کی اس بات پر ختم کرتا ہوں۔

اگر آپ کسی بھی انقلاب کی دعویدار جماعت کو دیکھیں،تو آپ کو رستے میں بہت سے لوگ شامل ہوتے اور چھوڑتے نظر آئیں گے۔یہ روایت گزشتہ صدیوں میں آپ کو انقلاب فرانس سے انقلاب ایران تک نظر آئے گی......

سویدا ، arifkarim ، یوسف ، محمداحمد ، شمشاد ، عدیل منا ، محمود احمد غزنوی ، عسکری ، انیس الرحمن اور خاص طور پر جناب التباس بھائی کا یہاں اظہار خیال کرنے کے لیئے بہت شکریہ ۔

آپ کا
رمان
 
Top