کوئی جوہری ہتھیار ختم نہیں کرنا چاہتا اگر روس نے ایسا کیا تو عجیب بات ہوگی، پوتن

کاشفی

محفلین
کوئی جوہری ہتھیار ختم نہیں کرنا چاہتا اگر روس نے ایسا کیا تو عجیب بات ہوگی، پوتن
220342-VladimirPutin_b-1390516861-813-640x480.jpg

اس وقت دنیا کے بہت سے ملکوں کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ فوٹو: فائل

ماسکو: روس کے صدر ولاد ی میر پوتن نے نیشنل نیوکلیئر ریسرچ یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیا کے بہت سے ملکوں کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ ان سے جان چھڑانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ایسے حالات میں اگر روس یہ قدم اٹھاتا ہے تو یہ بہت عجیب بات ہوگی اور آج کے حالات میں ایسا کرنے کے اثرات ہمارے ملک اور ہمارے عوام پر بہت زیادہ اور سخت ہوں گے۔ پوتن نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت کی دفاعی پالیسی کا ایک اہم نکتہ جوہری کمپلکس بشمول جوہری ہتھیاروں کو ترقی دیا جانا ہے۔
 
Top