کوئی بے نیام ہے

طالوت

محفلین
کوئی بے نیام ہے
کسی کی قبا میں خنجر دو دھارا
کسی کو غم اپنی مفلسی کا
کوئی ذات پات کا ہرکارہ
کسی کو دولت کی ہوس
کوئی راج پاٹ کا مارا
ہمہی رہ گئے باقی شاید
کوئی پکارو بھی نام ہمارا
انجام کو چھوڑو
اس کی کسے پرواہ
شاہ کو بتلا دو
اک اور شاہِ شاہ آج ہارا!

وسلام
 

الف عین

لائبریرین
نظم کا عنوان سے کیا تعلق ہے، سمجھ میں نہیں آیا۔ نظم کے مفاہیم بھی مجھے سمجھ میں نہیں آ سکے کہ کہنا کیا چاہتے ہں طالوت۔ ابتدا تو ہوئی ہے "تضاد" قسم کے موضوع سے، لیکن پھر شاہنشاہ کی ہار کی خبر سنائی جا رہی ہے؟؟
معلوم ہے کہ میں خواہ مخواہ کی تعریف نہیں کرتا۔ لیکن تمہارا دل نہیں توڑ رہا ہوں۔ یوں نثری نظم ٹھیک ہی لگ رہی ہے لیکن اکثر فورموں کے ارکان کی طرح بغیر سمجھے میں تو تعریف نہیں کرتا!!
 

طالوت

محفلین
شکریہ الف عین ۔۔۔
یہ کافی پرانی تحریر ہے ، ٹھیک سے یاد نہیں کہ کس موڈ میں کیا اور کیوں لکھا تھا ۔۔ آج نظر پڑی تو یہاں پیش کر دی ۔۔ عنوان تو اس کا کوئی تھا ہی نہیں مگر عنوان دیے بغیر پیش نہیں کی جا سکتی تھی اس لیئے پہلا جملہ ہی لکھ مارا ۔۔۔ بد قسمتی سے میری اردو اتنی اچھی بھی نہیں کہ غالب کی کسی آسان غزل کو ہی سمجھا سکوں (سمجھ شاید آ ہی جاتی ہیں) تو میری ان بےکار کوششوں کو یونہی وقت گزاری سمجھیئے ۔۔۔
اور انصاف و دیانت کا تقاضابھی یہی ہے کہ خوامخواہ کی تعریف نہ کی جائے تاکہ غلط اور بےکار کاموں کی حوصلہ افزائی نہ ہو۔۔ تو مجھے آپکے اس عمل کی بے حد خوشی ہوئی ہے ۔۔ جہاں تک میرے دل توڑنے کی بات ہے تو حضرت وہ میرے پاس ہے ہی نہیں (میرے خاندان اور احباب کو بھی میرے اس خیال کی تائید حاصل ہے) ۔۔ بلکہ میری اکثر خواہش رہتی ہے کہ چند مخصوص ہستیاں میری ہر تحریر کا چاہے وہ کسی بھی موضوع سے تعلق رکھتی ہو ایسا ہی کڑا "پوسٹ مارٹم" کیا کریں ۔۔ اور ان میں سے ایک آپ بھی ہیں ۔۔۔ امید ہے میری دوسری تحریروں پر بھی کچھ ایسی ہی نظر ڈالیں گے تاکہ میری اصلاح ہو سکے ۔۔۔

(آج بڑی مشکل سے ہاتھ آئیں ہیں آپ تو سوچا دل کے پھپھولے پھوڑ لوں۔۔)

وسلام
شکریہ
 
Top