تعارف کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔۔۔

عثمان

محفلین
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید! :)
میرے جیسے بے ربط اور انکنسسٹنٹ آدم کے لئے کنسسٹنٹ ہونے کے لئے ایک دلچسپی پیدا ہونی جائے
اگرچہ لفظی ترجمہ متواتر اور غیر متواتر ہے۔
تاہم سیاق و سباق کی مناسبت سے درست لفظ غالباً متلون مزاج ہوگا۔
 
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید! :)

اگرچہ لفظی ترجمہ متواتر اور غیر متواتر ہے۔
تاہم سیاق و سباق کی مناسبت سے درست لفظ غالباً متلون مزاج ہوگا۔
میری رائے میں جملہ کے اعتبار سے غیر مستقل مزاج اور مستقل مزاج بہتر رہے گا. :)
 
مجھے آپ جیسے پڑھے لکھے اور سمجھدار شخص سے اسی جواب کی امید تھی. حضرت ابراہیم کے صحیح پیروکار ایسے ہی ہوتے تھے. ہمیشہ خوش اور آباد رہیں اور ہزاروں خوشیاں دیکھیں
بہت نوازش اور محبت محترم فاخر صاحب ۔ آمین، آباد رہئے ۔
 
سیالکوٹ میں ریڈیو براق کا کافی چرچا رہا ہے، میں نے کبھی سُنا تو نہیں لیکن سُنا ضرور ہے اس کے بارے میں :)
جی بالکل ، ریڈیو براق ٖایف ایم 104ہوا کرتا تھا ، غالبا چند سال پہلے سی این بی سی اور سماء نے مل کر ریڈیو کی اس چین کو خرید لیا تھا اور اس پھر سیالکوٹ سے اسکی نشریات بند کر دی گئی ، آجکل تو ریڈیو پاکستان ایف ام 101 کا زونل سٹیشن یہاں نشریات پیش کرتا ہے ۔۔
 
:shameonyou::shameonyou::shameonyou:

:noxxx::noxxx::noxxx:

نایاب بھائی۔۔۔
بہت برادرانہ درخواست ہے اگر از اقسامِ مذکر کوئی تصویر لگالیں۔۔۔
تاکہ نوواردین مغالطے کی ٹھوکریں کھانے سے بچ سکیں!!!
:):):):):):)

جی درست فرمایا عمرا ن بھائی نے ، اب مردوں میں نایاب تو نایاب ہے ، اسی لئے مغالطے کا اندیشہ ہر وقت ہے :)
 
محفل میں خوش آمدید
کمپیوٹر سائنس میں ایم فل کم ہی سنا ہے ؟؟
کیا اس سے پہلے ایم سی ایس کیا تھا؟؟
جی محترم ، ایم سی ایس کیا تھا ، ایم فل کے لغت اس لئے استعمال کی کیوں بیرونِ ملک بالخصوص برطانیہ میں سائینسی مضامین کے لئے یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے ، مراد ایم - ایس ہی ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
حضرت ابراہیم کے صحیح پیروکار

حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے بڑے برگزیدہ پیمبر تھے۔

ابراہیم علیہ السلام بت پرستی سے شدید بیزار تھے۔ وہ بت شکن اس لئے کہلائے کہ اُنہوں نے بت توڑ دیے اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں۔ آپ ؑ کو آگ میں اسی لئے ڈالا گیا کہ آپ ان مشرکوں کے جھوٹے معبودوں کو پسند نہیں فرماتے تھے اور اللہ کی وحدانیت میں کامل یقین رکھتے تھے۔ اللہ وحدہ لاشریک پر اُنہیں ایسا غیر متزلزل یقین تھا کہ آپ نے آگ میں جلنا گوارا کر لیا لیکن بت پرستوں سے راضی نہ ہوئے۔ پھر اللہ نے اپنی رحمت سے آپ پر آگ کو سلامتی والا بنا دیا۔

ابراہیم علیہ السلام کے صحیح پیروکار کہلانے کا اگر کوئی دعویٰ دار ہے تو اُسے اللہ کی وحدانیت کا کامل یقین ہونا چاہیے اور اُس کا یقین کسی بھی قسم کے تذبذب سے پاک ہونا چاہیے اور اُسے کفر و شرک سے بیزار ہونا چاہیے اور وہ صرف اور صرف ایک اللہ کی عبادت کو ہی پسند کرنے والا ہونا چاہیے۔
 
بے شک ۔۔
 
وجی

لائبریرین
جی محترم ، ایم سی ایس کیا تھا ، ایم فل کے لغت اس لئے استعمال کی کیوں بیرونِ ملک بالخصوص برطانیہ میں سائینسی مضامین کے لئے یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے ، مراد ایم - ایس ہی ہے ۔
یہ کیا بات ہوئی بھائی
کچھ سمجھ نہیں لگی :idontknow: ۔
ابھی آپ نے صرف ایم سی ایس کیا ہے ۔
ایم فل کرینگے ؟؟
 
یاز

محفلین
السلام علیکم جناب۔
محفل پہ خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کے آنے سے فورم کی رونقیں مزید فزوں تر ہوں گی۔
 
Top