تعارف کوئی بات تو کریں۔۔شرمانا کس بات کا!

نبیل

تکنیکی معاون
یہ میں ان دوستوں سے مخاطب ہوں جو کہ اس فورم پر رجسٹر ہوچکے ہیں اور باقاعدگی سے اس محفل میں تشریف لاتے ہیں لیکن خاموشی سے یہاں کی رونق دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔ محفل کے صفحہ اول پر انفارمیشن سے معلوم ہوتا کہ کچھ دوست تقریبا روزانہ لاگ ان ہوکر پیغامات پڑھتے ہیں لیکن انہوں نے خود سے ابھی تک کوئی پیغام پوسٹ نہیں کیا ہے۔ ویسے تو ان کا یہاں آنا بھی رونق کا باعث ہے، اگر وہ گفتگو میں شریک ہوں تو ہمیں اور بھی خوشی ہوگی۔ اگر ان میں سے کسی کو اردو لکھنے پڑھنے میں کوئی مسائل کا سامنا ہے تو اس فورم پر اس سلسلے میں کئی پوسٹ موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی ہم ہر دم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
 
میرے خیال میں ان اصحاب کےاسماء گرامی ادھر لکھ دینے چاہئیں۔ تاکہ انکو خوش آمیدید کہاجاسکے اور اس طرح وہ آپ نام دیکھ کے شاید چلےآئیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ایک مرتبہ تو میں نے بھی یہی سوچا تھا لیکن یہ خیال کر کے باز رہا کہ کہیں یہ اصحاب اس بات کا برا نہ مان جائیں۔ ویسے تو ہماری طرف سے سب کو خوش آمدید ہے لیکن ہم کسی کو گھسیٹ کر بھی اندر نہیں لانا چاہتے۔ :p
 
نوٹ کیا ہے

ویسے بھی میں نے نوٹ کیا ہے کہ فورم کو بسانے والی اوولین قیادت مثلاً (منتظمین کو چھوڑ کر) جیسبادی، اعجاز اختر، قدیر، منہاجین، جہانزیب ان لوگوں نے اب پوسٹ کرنا خاصی کم کردی ہے اور نئی پود مثلاً افتخار راجہ، شمشاد، بوچھی وغیرہ زیادہ محفل کو آباد رکھ رہے ہیں۔

یہ سب بہت اچھی بات ہے اور جو لوگ ابھی کواڑ کے پیچھے سے جھانک رہے ہیں امید ہے وہ بھی اندر آنے کی ہمت کر ہی لیں گے۔
 
جیسبادی

محفلین
پڑھنے کیلئے لاگ اِن کی تو ضرورت نہیں ہوتی۔
ر‌س‌س فیڈ کے مسائل کی وجہ سے میں نے تمام پیغام پڑھنے کا سلسلہ منقطع کیا ہؤا ہے۔ اوپر کی سطح پر کچھ نظر آ جائے تو کچھ لکھ دیتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ واقعی ایک افسوس ناک بات ہے کہ اس فورم کے ارکان کی تعداد دوسرے فورمز کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے - اور جو بھی ارکان ہیں وہ بھی سو فیصد خطوط نہیں لکھتے - ان کو کیسے دلچسپی لینے پر مجبور کیا جائے، اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
 
ساجد منتظر

محفلین
یہ میں ان دوستوں سے مخاطب ہوں جو کہ اس فورم پر رجسٹر ہوچکے ہیں اور باقاعدگی سے اس محفل میں تشریف لاتے ہیں لیکن خاموشی سے یہاں کی رونق دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔ محفل کے صفحہ اول پر انفارمیشن سے معلوم ہوتا کہ کچھ دوست تقریبا روزانہ لاگ ان ہوکر پیغامات پڑھتے ہیں لیکن انہوں نے خود سے ابھی تک کوئی پیغام پوسٹ نہیں کیا ہے۔ ویسے تو ان کا یہاں آنا بھی رونق کا باعث ہے، اگر وہ گفتگو میں شریک ہوں تو ہمیں اور بھی خوشی ہوگی۔ اگر ان میں سے کسی کو اردو لکھنے پڑھنے میں کوئی مسائل کا سامنا ہے تو اس فورم پر اس سلسلے میں کئی پوسٹ موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی ہم ہر دم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

السلام علیکم
جناب آج ہی رجسٹر ہوئے ہم
 
arifkarim

معطل
یہ واقعی ایک افسوس ناک بات ہے کہ اس فورم کے ارکان کی تعداد دوسرے فورمز کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے - اور جو بھی ارکان ہیں وہ بھی سو فیصد خطوط نہیں لکھتے - ان کو کیسے دلچسپی لینے پر مجبور کیا جائے، اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آپ تو خود اب محفل کا چکر نہیں لگاتے۔ دوسروں کا کیا گلہ کرنا :)
 
Top