کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

محمداحمد

لائبریرین
ظہیر بھائی!

بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ ماشاء اللہ

بہت سی داد اور مبارکباد اس خاکسار کی طرف سے۔ :in-love::in-love::in-love:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھیا ہم کیا اور ہماری تعریف کیا ۔۔پر بھیا سے اُنسیت میں غزل کا ایک ایک شعر اپنی پوری آب و تاب سے ؀
دکھلاؤں آب و تاب سخن دو جہاں کو آج
بے شاندار غزل ۔بے حد داد و تحسین قبول فرمائیے
آداب ، نوازش!
بہت شکریہ سیما آپا! اس محبت کے لئے بہت ممنون ہوں ۔
اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے اور صحت و تندرستی قائم و دائم رکھے ۔ آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اِس غزل نے تادیر گرفت میں رکھا۔ سحر انگیز، جادُو اثر، اور یک کیفیتی غزل۔ معلُوم نہیں 'یک کیفیتی' درست اصطلاح ہے بھی یا نہیں۔
بہت شکریہ ، نوازش!
پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ خوش رکھے۔ یک کیفیتی کی ترکیب درست ہو یا نہ ہو لیکن آپ جو کہنا چاہتے تھے اس کا ابلاغ کررہی ہے۔ :)
بھائی ، اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنے اسمِ گرامی سے آگاہی عطا فرمائیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت غزل ہے انکل جی ۔۔۔۔
ہر شعر عمدہ .۔۔۔
راحل بھائی کے 'گجل' والے مراسلے کے بعد آپ کا جو مراسلہ پڑھا تھا اس سے ذھن میں کئی سوالات پیدا ہو رہے تھے مگر آپ کی یہ غزل پڑھنے کے بعد جواب خود بہ خود مل گئے ۔۔۔۔ :battingeyelashes:
بہت شکریہ بیٹا!
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ تادیر سلامت رکھے!
ذہن میں سوالات اٹھنا اچھی بات ہے ، سوچ بچار کی علامت ہے ۔ جب بھی کوئی سوال ذہن میں آئے فوراًبلا تکلف بے جھجک گوگل کرلیا کرو ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ بھئی واہ!
کیا اشعار ہیں!!
انتہائی خوبصورت۔
بہت پیارے۔

بہت بہت شکریہ خواہرم! ذرہ نوازی ہے !
آپ ہمیشہ ہی عزت افزائی کرتی ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ، دین و ایمان کے ساتھ صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے ۔ آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی!

بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ ماشاء اللہ

بہت سی داد اور مبارکباد اس خاکسار کی طرف سے۔ :in-love::in-love::in-love:
ادھر والے خاکسار کی جانب سے بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! :):):)
بہت ممنون ہوں اس محبت کے لئے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت بہت شکریہ خواہرم! ذرہ نوازی ہے !
آپ ہمیشہ ہی عزت افزائی کرتی ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ، دین و ایمان کے ساتھ صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے ۔ آمین
آمین!
اتنی ساری پیاری پیاری دعائیں۔ مقروض ہو گئی۔ ان شاءاللہ جلد یہ قرض چکاتی ہوں۔:)
 
مومن فرحین

لائبریرین
بہت شکریہ بیٹا!
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ تادیر سلامت رکھے!
ذہن میں سوالات اٹھنا اچھی بات ہے ، سوچ بچار کی علامت ہے ۔ جب بھی کوئی سوال ذہن میں آئے فوراًبلا تکلف بے جھجک گوگل کرلیا کرو ۔

شکریہ انکل جی ۔۔۔۔
گوگل کیوں۔۔۔۔ ؟ میں آپ سے سوالات نہیں کر سکتی انکل جی ؟:oops:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شکریہ انکل جی ۔۔۔۔
گوگل کیوں۔۔۔۔ ؟ میں آپ سے سوالات نہیں کر سکتی انکل جی ؟:oops:
بالکل پوچھ سکتی ہیں ۔ لیکن انکل جی ہفتے میں ایک بار یہاں آتے ہیں جبکہ گوگل جی چوبیس گھنٹے فارغ بیٹھے حقہ پیتے رہتے ہیں ۔

ویسے میں نے تو یہ بات ازراہِ مذاق لکھی تھی ۔ آئندہ کو کان ہوگئے ۔ آج سے مزاحیہ بات نیلے فونٹ میں لکھا کروں گا ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
انکل جی میں سمجھ گئی تھی پر اسی بہانے آپ سے سوالات کرنے کی اجازت لے لی ۔۔۔ :heehee:
بالکل پوچھ سکتی ہیں ۔ لیکن انکل جی ہفتے میں ایک بار یہاں آتے ہیں جبکہ گوگل جی چوبیس گھنٹے فارغ بیٹھے حقہ پیتے رہتے ہیں ۔

ویسے میں نے تو یہ بات ازراہِ مذاق لکھی تھی ۔ آئندہ کو کان ہوگئے ۔ آج سے مزاحیہ بات نیلے فونٹ میں لکھا کروں گا ۔
 
سلام
پہلے بھی پڑھی تھی اب دوبارہ اوپر آگئی تو دوبارہ پڑھی
یہ مضامین کہاں سے آتے ہیں
زبردست
آتے ہیں ’’ویب‘‘ سے یہ مضامیں خیال میں :)

(ازراہِ تفنن عرض ہے ، ورنہ ظاہر ہے ظہیرؔ بھائی پر تو یہ تہمت نہیں دھری جاسکتی ۔۔۔ ان کی شاعری از دی پنیکل آف اوریجنیلٹی، واللہ)
 
Top