کوئٹہ کے ایک مدرسے مں حفاظ بچوں کی کانوکیشن کی تقریب کے دوران دھماکہ

سید زبیر

محفلین
کل مورخہ سات جون کو کوئٹہ کے ایک مدرسے مں حفاظ بچوں کی کانوکیشن کی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا ۔کانوکیشن کی تقریب میں بچوںاور والدین کے جوش و خروش سے یقیناً آپ سب با خبر ہوں گے ۔ اس دھماکے سے پندرہ افراد جاں بحق اور پچھتر زخمی ہوئے جس کی خبر آج آٹھ جون کے روزنامہ جنگ صفحہ آخر میں تین کالمی لگائی ہے ۔ اس سے میڈیا کی نظر میں خبر کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ کیا اب بھی یقین نہیں آتا کہ یہ دھماکہ کرنے والے امریکی ایجنٹ ہیں جو تحریک طالبان پاکستان کی صورت میں ملک کو مذہبی ، لسانی ، فرقہ وارانہ ، ،صہوبائیت ، علاقاءئیت میں تقسیم کر رہے ہیں اور ہمارے سیاستدان، مذہبی رہزن ، میڈیا اس کو اور ہوا دے رہا ہے ، عوام کی اکثریت اس تقسیم سے متنفر ہے ۔ج ہی کے جنگ اخبار میں صفحہ اول پر خبر شائع ہوئی ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے بیان دیا ہے کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ پاکستان حقانی گروپ کے خلاف کاروئی کرے ۔ پہلی بات یہ ہے کہ حقانی گروپ سب سے زیادہ ہ کاروئیاں افغانستان میں کر رہا ہے جہاں اس کے زیدہ منظم گروہ اپنے ملک کو فرنگی سامراج سے آزاد کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔ وہاں امریک نے کیا کاروائی کی گیارہ سال میں ان کمزور ، نہتے افراد کے خلاف کتنے کامیاب ہوئے ۔ یہی سوال مغربی میڈیا میں بھی پوچھا جاتا ہے ۔ دوسری بات یہ کہ کیا حقانی گروپ کے خلاف پاکستاتی کاروائی سے مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ اس کے بعد امریکہ کے پاکستان سے تعلقات اچھے ہو جائیں گے وہ ڈو مور کا تقاضا نہیں کرے گا ۔ تیسری اور اہم غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستاں نے امریکہ کا ساتھ دے کر گذشتہ گیار سالوں میں کیا کمایا ؟ اور ہمارے ہمسایہ برادر ملک ایران نے گذشتہ گیارہ سالوں میں امریکہ دشمنی میں کیا کھویا ؟ دلیل دی جاسکتی ہے کہ ایران کی معیشیت مضبوط ہے تو مضبوط معیشیت تو برونائی سے لیکر سعودی عرب تک سب اسلامی ممالک کی ہے ۔ گیارہ سال میں امریکہ نے افغانستان میں کیا کھویا ؟، افغانیوں نے کیا کھویا ؟​
افغان کیوں پر یقین ہے کہ آخری فتح ان کی ہوگی ؟
 

سید زبیر

محفلین
syed Zubair بھائی یہ تحریر آپ کی اپنی ہے یا کسی دوسری سائٹ سے لی ہے؟۔
برادرم ساجد یہ فورم میں نے اس لیے منتخب کیا کہ میں اپنی کزور اور نحیف آواز میں چیخ سکوں اور اسی لیے ہی ابھی میں نے نے خود ہی اپنے جذبات پوسٹ کر دیے ہیں جب بھی کسی اور کی تحریر سرقہ کروں گا تو ماخوذ کا اضافہ کروں گا استفسار کا بہت بہت شکریہ
 

ساجد

محفلین
برادرم ساجد یہ فورم میں نے اس لیے منتخب کیا کہ میں اپنی کزور اور نحیف آواز میں چیخ سکوں اور اسی لیے ہی ابھی میں نے نے خود ہی اپنے جذبات پوسٹ کر دیے ہیں جب بھی کسی اور کی تحریر سرقہ کروں گا تو ماخوذ کا اضافہ کروں گا استفسار کا بہت بہت شکریہ
برادرِ عزیز ، ہم آپ کو ہر فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ سب کی آوازوں سے کاروبارِ زندگی کی سمت و روانی کا احساس ہوتا ہے۔ میری گزارش اس سلسلے میں تھی کہ مراسلے کے ٹھیک جگہ پر ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ آپ کی وضاحت کے لئے ممنون ہوں۔ آپ نے اسے 'آج کی خبر' میں ارسال کیا تھا ، اس کی نوعیت کے لحاظ سے اسے یہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ آپ کی تحریر غوروفکر کی متقاضی ہے ۔
آپ کےاٹھائے نکات اپنے اندر بہت کچھ سموئے ہوئے ہیں ۔
ذرا وقت و صحت اجازت دے تو ان شاءاللہ اس پر بات چلے گی ۔
 

سید زبیر

محفلین
نایاب بھائی اللہ جل شانہ ّپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اپ کا جواب میری تشفی کا باعث ھو گا
 

سید زبیر

محفلین
برادرم نقوی صاحب پسندیدگی کا شکریہ لیکن مجھے ان سوالات نے پریشان کیا ہوا ہے جواب کہاں سے ملے گا
 

SMOBZ

محفلین
یہ ایک ایسا ناسور پھیل گیا ہے جو روزان ھموطنوں کی جان لے رہا ہے آج بہی کوٕیٹہ میں دہماکہ ہوا نہ جانے اس آسیب سے یہ ملک کب آزاد ہو گا
 
Top