اگر قرآن مجید کو ایک جیتی جاگتی اور َزمانہ حال کی کتاب کے طور پر پڑھا جائے اور اس سے اپنے مسائل سمجھنے میں مدد لی جائے تو یہ کام مشکل نہیں ہے . کہا گیا ہے کہ زمانہ قرآن کی تفسیر کرتا ہے . ہمیں اس زمانے کے لئے قرآن کی تفسیر کرنے والے کی ضرورت ہے . یہ ساری خبریں اور ہر خشک و تر جس کتاب میں ہے اس سے بے اعتنائی کے سبب ہم کنفیوژن کا شکار ہیں . یہ سب ہمارے ساتھ کیوں ہورہا ہے ، یہ جواب بھی خدا کی کتاب میں ہی ملے گا .