کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

اے خان

محفلین
درست فرما رہے ہیں آپ، اپنی تخیل کی آنکھ سے بالکل صحیح اور صاف دیکھ رہے ہیں آپ، پسند کی شادی میں پانچ چھ سال بعد ایسے حالات قطعی پیش نہیں آتے، بلکہ پانچ چھ مہینے بعد ہی آ جاتے ہیں :)
اللہ سے خیر کی امید رکھتے ہیں.
 
اے خان

محفلین
خان بھیا پسند کی شادی میں حالات اس سے بھی بُرے ہوتے ہیں ۔ آپ ذرا ڈراموں اور فلموں کی دُنیا سے باہر نکل کے آئیں تو پتہ چلے گا کہ عاشق ہونے اور شوہر ہونے میں فرق ہوتا ہے ۔
پسند کی شادی سے یہ نہیں مراد کہ میں جس کا عاشق ہوں اسی سے ہی شادی کرلوں.
 
با ادب

محفلین
مجھے شادی والا ماحول پسند ہوتا ہے.
شادی کے جب بیوی یہ کہے
جان آج کتنے تھک گئے ہیں آپ . سر دبا لیتی ہوں.
اور ہاں یہ گرم دودھ بھی پی لینا.
صبح صبح جب قمیض یا شرٹ کا اوپر والا بٹن بیوی اپنے ہاتھوں سے بند کرے.
شام کو آکر جب بیوی بڑے پیار سے آپ کے جوتے اتارے.
وی وی چوہدری صیب اب میں آپ کو اور کیا بتاؤں. شادی شدہ ہونے کے فوائد.
کنوارے بیچارے :cry:
یہ آپ کے اماں ابا والا دور نہیں جو بیگمات کو خدا نخواستی یہ کام کرنے پڑیں گے ۔ آج کل ذرا حالات میں تبدیلی آچکی ہے ۔ جملوں نے رخ یہ اختیار کر لیا ہے
آپ تھک گئے ہیں ۔ چلیئے آپ کو بھی تھکاوٹ کا مفہوم پتہ چلا میں تو روز ایسے ہی تھک جاتی ہوں ۔
پلیز دودھ چولہے پہ رکھ دیں ۔ گرم ہوجائے تو پی لیجیئے گا ۔
جس شرٹ کا بٹن ٹوٹا ہے وہی پہننی ہے ؟ کوئی اور پہنئیے اور شام کو درزی سے بٹن لگوا لیجیئے گا ۔
بیٹا یہ ندیم شبنم کا دور نہیں نہ ہی زیبا محمد علی کا ۔
 
با ادب

محفلین
چوہدری صاحب ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، اگر کنوارہ رہنے کے اتنے ہی فوائد ہیں اور شادی کے اتنے ہی نقصانات ہیں جتنے آپ کنواروں کی تفننِ طبع اور شادی شدوں کی ضیافتِ طبع کے لیے بتا رہے ہیں تو پھر یہ "دو تین چار" کی تلاش کیا ہے؟
شاید کہیں کوئی ایسی مل جائے جیسی لوگ بتاتے ہیں یا فلموں والے دکھاتے ہین
 
اے خان

محفلین
یہ آپ کے اماں ابا والا دور نہیں جو بیگمات کو خدا نخواستی یہ کام کرنے پڑیں گے ۔ آج کل ذرا حالات میں تبدیلی آچکی ہے ۔ جملوں نے رخ یہ اختیار کر لیا ہے
آپ تھک گئے ہیں ۔ چلیئے آپ کو بھی تھکاوٹ کا مفہوم پتہ چلا میں تو روز ایسے ہی تھک جاتی ہوں ۔
پلیز دودھ چولہے پہ رکھ دیں ۔ گرم ہوجائے تو پی لیجیئے گا ۔
جس شرٹ کا بٹن ٹوٹا ہے وہی پہننی ہے ؟ کوئی اور پہنئیے اور شام کو درزی سے بٹن لگوا لیجیئے گا ۔
بیٹا یہ ندیم شبنم کا دور نہیں نہ ہی زیبا محمد علی کا ۔
سب بیویاں ایک جیسی نہیں ہوتی.
 
میں نہیں مانتا. ارینج میریج میں شاید ایسا ہو لیکن پسند کی شادی سے ایسی توقع نہیں ہے

ان بھیا پسند کی شادی میں حالات اس سے بھی بُرے ہوتے ہیں ۔ آپ ذرا ڈراموں اور فلموں کی دُنیا سے باہر نکل کے آئیں تو پتہ چلے گا کہ عاشق ہونے اور شوہر ہونے میں فرق ہوتا ہے ۔ :D

درست فرما رہے ہیں آپ، اپنی تخیل کی آنکھ سے بالکل صحیح اور صاف دیکھ رہے ہیں آپ، پسند کی شادی میں پانچ چھ سال بعد ایسے حالات قطعی پیش نہیں آتے، بلکہ پانچ چھ مہینے بعد ہی آ جاتے ہیں :)
خان بھیا سب جگہ پہ پسند کی شادی کی ہی بات ہو رہی ہے ۔۔
مطلب جو مجھے پسند ہو ضروری تو نہیں کہ میں ان کا عاشق ہوں
اب یہ فرق بھی واضح کر دیں کہ پسند کی شادی اور عاشق ہو کے شادی کرنے میں کیا فرق ہوتا ہے ؟؟:D
 
اے خان

محفلین
خان بھیا سب جگہ پہ پسند کی شادی کی ہی بات ہو رہی ہے ۔۔

اب یہ فرق بھی واضح کر دیں کہ پسند کی شادی اور عاشق ہو کے شادی کرنے میں کیا فرق ہوتا ہے ؟؟:D
پسند کی شادی سے مراد جو لڑکی آپ کو اچھی لگتی ہو. آپ گھر میں والدین سے کہیں کہ مجھے فلاں لڑکی پسند ہے. اور گھر والے آپ کی شادی ان سے کردے تو یہ تو ہوئی پسند کی شادی.
عاشقی تو بہت اوپر کی بات ہے. میں عاشق نہیں ہوں اور نہ ہی بن سکتا ہوں.
 
کے پی کے میں اس کا امکان بھی ذرا کم ہے ۔ عاشق بننے کا ۔
 
Top