کم علم کا مذاق بناتے ہیں چند لوگ ۔

عظیم

محفلین


کم علم کا مذاق بناتے ہیں چند لوگ
دکھی دلوں کو اور دُکھاتے ہیں چند لوگ

الٹا ہنسی اڑاتے ہیں، پڑھنی نماز کیا !
مسلم بھی خود کو اس پہ بتاتے ہیں چند لوگ

ہر بات میں جو دخل دے، اپنا دِکھائے علم
اس کے ہی آگے دم کو ہلاتے ہیں چند لوگ

خود اپنے آپ میں تو نہیں جھانکتے کبھی
لوگوں پہ خوب انگلی اٹھاتے ہیں چند لوگ

بجھتی نہیں ہے لاکھ دعاؤں کے باوجود
یوں آگ نفرتوں کی لگاتے ہیں چند لوگ

دیتے ہیں بہتری کے بہت مشورے مگر
بہتر کسی کو دیکھ نہ پاتے ہیں چند لوگ

اک اک قدم عظیم اٹھاتا ہوں سوچ سوچ
یوں راستے میں بیٹھ سا جاتے ہیں چند لوگ


*****
لفظ 'دکھی' کو میں فعلن درست سمجھ رہا ہوں بابا ۔ شاید پنجابی کی وجہ سے ۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں عظیم۔ دکھی محض فعو کے وزن پر ہے۔
آخری شعر سوچ سوچ اور بیٹھ سا کی وجہ سے پسند نہیں آ رہا۔
 
Top