کمیونیکیشن کی تاریخ

فرخ منظور

لائبریرین
کمیونیکیشن کی تاریخ سے مجھے ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا اسے نیا کر کے لکھ رہا ہوں۔

زرداری صاحب امریکہ کے دورے پر پہنچے تو اوبامہ اسے ایک جنگل میں لے گیا اور کہا کہ یہاں سے کھودو۔ زرداری نے کہا کیوں جناب اوبامہ صاحب؟ اوبامہ کہنے لگے ارے بھائی کھودو میں تمہیں امریکہ میں کمیونیکیشن کی تاریخ سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ خیر زرداری صاحب کھودنے لگے اوبامہ نے پوچھا کچھ نکلا؟ زرداری کہنے لگا نہیں۔ اوبامہ نے کہا اور کھودو خیر کافی کھودنے کے بعد زرداری کو کچھ دکھائی دیا اور اس نے گڑھے میں ہاتھ ڈالا تو اوبامہ نے پوچھا کچھ نکلا تو زرداری بولا ہاں کچھ ٹیلیفون کے تار۔ اوبامہ کہتا ہے دیکھا ہمارے امریکہ میں ٹیلیفون کا نظام کتنا پرانا ہے۔ زرداری متاثر تو ہوا لیکن اس نے کھودنے کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔ پھر اوبامہ پاکستان کے دورے پر آیا تو زرداری صاحب اسے جنگل میں لے گئے اور کہنے لگے کھودو۔ اس نے کہا کہ کیا نکلے گا اس نے کہا کھودو تو سہی۔ وہ کھودنے لگا کافی کھودنے کے بعد زرداری نے پوچھا کچھ نکلا تو اوبامہ نے کہا کچھ نہیں تو زرداری کہنے لگا دیکھا پاکستان میں وائرلیس سسٹم کتنا پرانا رائج ہے۔ :)
 
Top