کمپیوٹر کلاس

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
استادِ محترم محب علوی صاحب، استادِ محترم قیصرانی صاحب

کیا آپ ایک ساتھ ایک سے زائد عنوانات پر لیکچرز شروع کریں گے یا ایک وقت میں ایک ؟

ایک ہی عنوان پر کام کرنے کی صورت میں جس اسائنمنٹ کو ذہن میں رکھ کر یہ نیا سلسلہ شروع کیا ہے اس لحاظ سے پہلا تجربہ ابتدائی یا بنیادی کورس سے کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جس کا دورانیہ بھی کم ہو ۔ پہلے تجربے میں کامیابی کی صورت میں آسان سے پیچیدہ اور کم دورانیے سے زائد کی جانب بڑھنا آسان ہوگا ۔

اگر ایک وقت میں ایک سے زائد عنوانات پر کام کرنا ہے تو بھی ٹھیک ہے اس طرح شاگردہ اور شاگردوں کے حقوق مجروح نہیں ہوں گے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال “شریف“ ہے کہ ہم فی الحال تجاویز اکٹھی کرلیتے ہیں کہ کون کون کیا کیا پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد جو تجویز ہوئی، ویسے ہی کریں گے۔ اسی طرح اگر ضرورت پڑی تو ایک سے زائد تانے بانے بھی کھولے جا سکتے ہیں
غلام
 
ایک سے زیادہ تانے بانے کھولنے میں یہ فائدہ ہے کہ اس سے مختلف موضوعات پر کچھ نہ کچھ گفتگو چلتی رہے گی ، اب ایک دو اچھے موضوعات پر اتفاق ہو جائے تو شروع کیے جائیں۔ ایک ہارڈوئیر کا ہوسکتا ہے اور ایک سافٹ وئیر سے متعلقہ
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، کیا آپ کو جاوا کا کئی تجربہ ہے؟ یا کسی دوسری پروگرامنگ لینگوئج پر کام کیا ہو؟ یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں‌ کہ اندازہ ہوجائے کہ کتنی تفصیل سے پڑھانا ہے۔ فریب بھائی کے لیے تو یہ دوہرائی ہوگی، اس لیے بغیر زیادہ تفصیل کے کام چل جائے گا۔ لیکن آپ کا بھی تو پتہ چلے ناں‌ :) ویسے ڈیرہ غازی خان میں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق کسی بھی بندے سے میرا تعارف پوچھ لیں(سر منصور)۔ ایک سال پہلے تک تو سنتا تھا کہ میرا تو نام ہی کافی ہے :lol: اب کا پتہ آپ بتائیں گے :)
غلام
 

پاکستانی

محفلین
قیصرانی بھائی ڈیرہ غازی خان میں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق کسی بھی بندے سے پوچھنا کیا، میرے لئے تو آپ کا کہا ہی سند کا درجہ رکھتی ہے۔ مگر یہ سن کر آپ سے ایک شکایت بھی پیدا ہو گئی ہے کہ آپ ڈی جی خان میں کمپیوٹر کے حوالے سے اتنے متحرک ہونے کے باوجود آپ نے ڈی جی خان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

کمپیوٹر کے حوالے سے میں اپنے بارے میں بتاتا چلوں کہ میں نے کمپیوٹر کی کوئی باقاعدہ کلاس نہیں کی ہوئی بس لگن آگے بڑھنے کا راستہ بتاتی گئی اور میں آگے بڑھتا گیا اس لئے اب آپ یہاں کسی بھی موضوع کو شروع کریں گے تو میرے لئے وہ بہت ہی کارآمد ہو گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
قیصرانی بھائی ڈیرہ غازی خان میں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق کسی بھی بندے سے پوچھنا کیا، میرے لئے تو آپ کا کہا ہی سند کا درجہ رکھتی ہے۔ مگر یہ سن کر آپ سے ایک شکایت بھی پیدا ہو گئی ہے کہ آپ ڈی جی خان میں کمپیوٹر کے حوالے سے اتنے متحرک ہونے کے باوجود آپ نے ڈی جی خان کے لئے کچھ نہیں کیا۔

کمپیوٹر کے حوالے سے میں اپنے بارے میں بتاتا چلوں کہ میں نے کمپیوٹر کی کوئی باقاعدہ کلاس نہیں کی ہوئی بس لگن آگے بڑھنے کا راستہ بتاتی گئی اور میں آگے بڑھتا گیا اس لئے اب آپ یہاں کسی بھی موضوع کو شروع کریں گے تو میرے لئے وہ بہت ہی کارآمد ہو گا۔
پسندیدگی کا شکریہ۔ ڈیرہ غازی خان میں میں‌ نے 2000 سے لے کر 2004 تک اپنی پوری کوشش کی تھی۔ جتنا ہو سکا تھا خدمت کے جذبے کے ساتھ خدمت کی تھی۔ صرف اتنا کہ دیتا ہوں کہ بہاؤالدین زکریا سے لے کر پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میرے پاس آتے رہے تھے :)
مزید کچھ کہنا تو خود ستائی ہوگی۔ :lol:
غلام
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے شدید حیرت اس بات پر ہوئی ہے کہ
قیصرانی صاحب ، آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔
کیونکہ یہ بات تو میں نے پاکستانی بھائی کو کہی تھی ان کی بات کے جواب میں‌ :)
غلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔
معذرت کہ میں نے بات کو وضاحت سے لکھنے کی جانب دھیان نہیں دیا دراصل آپ کا جملہ


قیصرانی نے کہا:
ڈیرہ غازی خان میں میں‌ نے 2000 سے لے کر 2004 تک اپنی پوری کوشش کی تھی۔ جتنا ہو سکا تھا خدمت کے جذبے کے ساتھ خدمت کی تھی۔
غلام

پڑھ کر خوشی ہوئی تھی کہ آپ نے اپنے علاقے کی بہتری کے لئے خدمت کے جذبے کے ساتھ خدمت کی تھی۔

-------------------------------------

کمپیوٹر کلاس = کوئی پیش رفت ؟؟

۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، شاگرد آتے ہیں، پوچھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں :( ہم استادانٍ کرام بیٹھے باتیں ہی کر رہے ہیں‌ :(
غلام
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی ، قیصرانی صاحب

کوئی پیش رفت ؟

قیصرانی صاحب ، آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔

پیش رفت اتنی ہوئی ہے کہ تین شاگرد جمع ہوگئے ہیں اور قیصرانی قیصرانی ہوگئی ہے :lol: اب شاگرد خاطر خواہ فیس ادا کریں تو باقاعدہ کلاسیں شروع ہوں ورنہ اسی طرح وعدہ فردا پر ٹالتے رہیں گے ہم استادانِ کرام

مذاق برطرف ، اگر کوئی موضوع یا سوال جامع انداز میں کرے اور حصہ لے تو بات آگے بڑھے گی نہ ، صرف اساتذہ ہی نہیں شاگردوں کی لگن بھی ضروری ہے کہ وہ سوال پوچھیں اور اپنی الجھنوں کا ذکر کریں تفصیل سے۔

نوٹ: میں خاصہ سخت گیر استاد ہوں گا قیصرانی کی طرح نرم خو نہیں اس لیے سب شاگردان سختی سہنے کی عادت اپنا لیں پیشگی ، سختی کا ازالہ کرنے کے لیے قیصرانی کی نرمی ہر وقت موجود رہے گی اس طرح دونوں ذائقے چکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
آپ کی سختی کی وجہ سے ہی سارے شاگرد بھاگ گئے، فریب بھائی کو ہی دیکھ لیں خوف کی وجہ دوبارہ کلاس روم میں آنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔۔۔۔۔۔ کہتے نا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہی کافی ہے۔
 
Top