کمپیوٹر کلاس

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، اس دھاگے پر آپ باقاعدہ کمپیوٹر سے متعلق کسی بھی موضوع پر باقاعدہ لیکچر کا کہ سکتے ہیں۔ استادان کی مہارت اگر اس موضوع پر ہوئی تو ایک مستقل سلسلہ چل نکلے گا۔
سرٍ دست تو محب اور میں ہی استادان ہیں اور سیدہ شگفتہ شاگردہ۔ باقی سب دوستوں‌کو دونوں‌ زمرہ جات کے لیے یعنی استادی اور شاگردی کے لیے دعوتٍ عام ہے۔
غلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ استادِ محترم

اب آپ کورس آؤٹ لائن بنائیں میں اتنی دیر میں کچھ ضروری چیزیں دیکھ لوں ۔ داخلہ تو مل چکا ہے لیکن کیا اب باقاعدہ درخواست لکھنی پڑے گی یا نہیں ؟
 

فریب

محفلین
میں بھی شاگرد بننا چاہتا ہوں۔۔۔۔ ایک بات کیا کسی بھی ٹاپک پر سوال کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ٹاپک پر لیکچر کے لیے کہا جا سکتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
سوال کے لیے سابقہ دھاگہ، لیکن کسی باقاعدہ لیکچر کے لیے یہ دھاگہ۔ اگر کوئی باقاعدہ کلاس لینا چاہیں تو بھی یہ دھاگہ حاضر ہے۔ کمپیوٹر کے کسی بھی حوالے سے جو ہماری معلومات میں‌ ہوا :)
غلام
 

فریب

محفلین
باقاعدہ کلاس کسی بھی چیز کی؟؟ کیا یہ ممکن ہے کہ اگر میں کہوں‌کہ مجھے جاوا سیکھنا ہے تو کیا آپ یہاں مجھے سکھا دیں گے؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
تو اور کس لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے؟ لیکن سیکھنے سے پہلے امیدوار اس قابل ہوں کہ جو چیز سیکھنے پر اصرار کریں، وہ سیکھ بھی سکیں :wink:
غلام
 
اتنی بڑی چیز ہوگی تو دو بندے کر لیں اور شاگردوں کو بھی کافی محنت کرنی پڑے گی کہ موضوع بہت طویل اور محنت طلب ہے۔
 

فریب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تو اور کس لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے؟ لیکن سیکھنے سے پہلے امیدوار اس قابل ہوں کہ جو چیز سیکھنے پر اصرار کریں، وہ سیکھ بھی سکیں :wink:
غلام

بہتر یہ ہے کہ داخلہ قابلیت دیکھ کر دیا جائے ویسے میں انٹری ٹیسٹ دینے کی تیاری کروں
 

قیصرانی

لائبریرین
فریب بھائی، بات صرف اتنی سی ہے کہ اس کے لیے کم از کم 6 ماہ تو آپ نکالیں، دوسرا ہوم ورک کرنا بھی اہم ہوتا ہے۔ تیسرا یہ کہ آپ کے پاس جاوا سیکھنے کی وجہ ہونی چاہیے۔ کہ کس کام کے لیے سیکھ رہے ہیں۔ جاوا ایک کثیر المقاصد زبان ہے۔ تو آپ جب ایک خاص مقصد بنا لیں گے اور بتا دیں گے تو ہم صرف اسی پر ہی فوکس رکھیں گے
غلام
 

فریب

محفلین
منصور بھائی دیکھیں زکریا کیا کہ رہے ہیں کہیں آپ کو بھی بعد میں تلاش ہی نہ کرنا پڑ جائے
 

فریب

محفلین
کچھ خاص وجہ نہیں‌ ہے بس 5 سال پہلے اس کو پڑھا تھا مگر اب تو بالکل بھول گیا ہوں اس لیے بات چھیڑ دی یہاں‌ پر
 

پاکستانی

محفلین
واہ یہاں تو کلاس چل رہی ہے، ایک استاد ایک شاگرد

استاد جی اگر اجازت ہو تو شاگردوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔
کہ ہم بھی پڑے ہیں راہوں میں
 

فریب

محفلین
جی بڑھائی جا سکتی ہے اور بڑھنی بھی چاہیے تو کیا پڑھنا چاہیے استاد صاحب سے سب سے پہلے
 
Top