کمپیوٹر میں اردو کی سپورٹ درکار ہے۔I

زلفی شاہ

لائبریرین
میرے کمپیوٹر میں پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہا۔ پلیز کوئی جوگاڑ بتائیے۔ جب میں اردو انسٹال کرنے لگتا ہوں تو درج ذیل پیغام سکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ داؤن لوڈ مینجر ہیزناٹ بن رجسٹرڈ 30 ڈیز۔ ناؤ یو شوڈ ایدر انسٹال آئی ڈی ایم اورپرچیز اٹ۔
 
مسئلہ پاک اردو انسٹالر کا نہیں بلکہ آپ کے آئی ڈی ایم کی رجسٹریشن کا ہے۔اس کے دو حل ہیں۔
آپ آئی ڈی ایم کی کنفگریشن ونڈو میں جائیں اور "جنرل" ٹیب میں سے اس براؤزر پر سے چیک ہٹا دیں جسے آپ اس وقت پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔براؤزر کو بھی بند کر دیں اور آئی ڈی ایم کے آئی کن پر رائیٹ کلک کرکے اسے بھی کلوز کر دیں
اب براؤزر کھولیں اور پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔اسے براؤزر کے اپنے ڈاؤن لوڈ مینجر میں ڈاؤن لوڈ ہو جانا چاہیے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آئی ڈی ایم کے لیے نیا کریک ڈھونڈ لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلے منیجر صاحب کو ہی برادری باہر کر دیں، یعنی ان انستال کر دیں، پھر کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور انسٹال کر سکیں گے
 
سرجی ! آپ لوگوں کی راہنمائی کی کوشش کا شکریہ۔ میں کپیوٹر میں کوئی زیادہ مہارت نہیں رکھتا۔ اس لئے مجھے تو ککھ پلے نہیں پڑا۔ اگر وضاحت سے سمجھا دیں تو مشکور ہوں گا۔
 
آپ کی ٹاسک بار(وہ پٹی جو کہ کمپیوٹر سکرین کے سب سے نیچے ہوتی ہے)کے انتہائی دائیں جانب آپ کو اپنے "آئی ڈی ایم" کا آئی کن نظر آ رہا ہو گا(سبز رنگ کا گلوب)۔اس پر کلک کریں۔
"آئی ڈی ایم" کی ونڈو کھل جائے گی۔یہاں "ڈاؤن لوڈز" کے مینو میں سے "آپشنز" پر کلک کریں۔باقی وہی کام ہے جو کہ میں نے اپنی پہلی تجویز میں بتایا تھا۔یعنی کہ
آپ آئی ڈی ایم کی کنفگریشن ونڈو میں جائیں اور "جنرل" ٹیب میں سے اس براؤزر پر سے چیک ہٹا دیں جسے آپ اس وقت پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔براؤزر کو بھی بند کر دیں اور آئی ڈی ایم کے آئی کن پر رائیٹ کلک کرکے اسے بھی کلوز کر دیں
اب براؤزر کھولیں اور پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔اسے براؤزر کے اپنے ڈاؤن لوڈ مینجر میں ڈاؤن لوڈ ہو جانا چاہیے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
آپ کی ٹاسک بار(وہ پٹی جو کہ کمپیوٹر سکرین کے سب سے نیچے ہوتی ہے)کے انتہائی دائیں جانب آپ کو اپنے "آئی ڈی ایم" کا آئی کن نظر آ رہا ہو گا(سبز رنگ کا گلوب)۔اس پر کلک کریں۔
"آئی ڈی ایم" کی ونڈو کھل جائے گی۔یہاں "ڈاؤن لوڈز" کے مینو میں سے "آپشنز" پر کلک کریں۔باقی وہی کام ہے جو کہ میں نے اپنی پہلی تجویز میں بتایا تھا۔یعنی کہ
محترم محسن وقار علی صاحب۔ سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ میرا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میری ٹاسک بار پر دائیں طرف وی میکس کنکشن، ناٹرن سیکورٹی، اواس اینٹی وائرس ، وائرلیس نیٹ ورک کنکشن اور لوکل کنکشن کے آئی کن نظر آرہے ہیں ۔ جبکہ بائیں جانب سٹارٹ کے ساتھ انٹرنیٹ براوزر، فوٹو اسکیپ اور پیکاسا تھری کے آئیکن نظر آ رہے ہیں۔ امید ہے آپ راہنمائی جاری رکھیں گے۔
 
دوست

محفلین
ونڈوز سیون کے لیے
Start Menu> Control Panel > Programs> Uninstall a Program
نئی ونڈو کھلے گی لکھا ہو گا Uninstall of Change a program
یہاں ڈھونڈیں:
IDM
Internet Download Manager
ان میں سے جو بھی نظر آئے اس پر کلک کریں پھر اوپر واپس آئیں۔ جہاں لکھا تھا Uninstall of Change a program اس کے نیچے ایک پٹی پر کچھ بٹن موجود ہیں۔
Organize Uninstall Change Repair
آپ ان انسٹال پر کلک کر دیں۔ جو کچھ بھی سامنے آئے اوکے یا یس پر کلک کریں۔ آپ کا یہ مسئلہ کرنے والا پروگرام ان انسٹال ہو جائے گا۔
کمپیوٹر ری اسٹارٹ کر لیں۔ اور پھر پاک انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر کے اسے ڈبل کلک سے چلا لیں۔ نیکسٹ نیکسٹ اوکے اوکے یس یس بس یہی کرنا ہے اس پر۔ جب وہ فنش ہو جائے تو کمپیوٹر پھر ری اسٹارٹ کر لیں۔
آپ کا کام ہو گیا۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
دوست بھائی پاک اردو انسٹالر انسٹال ہوگیا ہے۔ لیکن اسٹارٹ بار پر اردو لکھنے کا آپشن جو پہلے آتا تھا وہ نہیں آ رہا ۔ جس کی وجہ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سر افلاطون صاحب اور سر دوست صاحب میرے کمپیوٹر کی سٹارٹ بار میں ای این لکھا نہیں آ رہا اور نہ ہی آلٹ کے ساتھ شفٹ دبانے سے اردو زبان سلیکٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اردو میں لکھا ہی نہیں جا رہا۔ راہنمائی فرمائیں ۔ مہربانی ہوگی۔
 
اسے سٹارٹ بار نہیں بلکہ نوٹیفیکیشن ایریا کہتے ہیں اور لینگوئج بار واپس لانے کے لیے یہ پوسٹ پڑھ لیں

http://answers.microsoft.com/en-us/...-taskbar/bbff6b32-e4f6-4237-b4d3-255a067c2bf2
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سر افلاطون صاحب، دوست بھائی اور محسن وقار علی میرے کی بورڈ سے عجیب طرح سے اردو لکھی جا رہی ہے مثلا ایم کو دبانے سے ع اور اے کو دبانے سے میم آ جاتا ہے مجھے فونک کی بورڈ چاہیے اسے کیسے حاصل اوراپلائی کیا جا سکتا ہے۔
ونڈو کا تو بتا دیا کریں بھائی کہ کون سی ہے؟؟
پاک اردو انسٹالر دوبارہ انسٹال کریں۔امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا
اس کی بورڈ پر ٹرائی مار کر دیکھیں۔یہ ان پیج کے فونٹیک کی بورڈ جیسا ہے

http://www.urduweb.org/download/101
 
میرے پاس ونڈو ایکس پی انسٹال ہے۔ اردو انسٹالر والا کی بورڈ انسٹال ہو گیا ہے اب اس کو اپلائی کیسے کرنا ہے۔
آپ کی ٹاسک بار میں لینگویج بار نظر نہیں آ رہی کیا؟؟
اس پر EN لکھا ہو گا۔
نہ ہونے کی صورت میں یہاں جائیں۔کنٹرول پینل۔۔۔ریجنل اینڈ لینگویج سیٹنگز۔یہاں لینگوجز ٹیب میں جا کر "انسٹال فائلز فار کامپلیکس سکرپٹز" والے باکس کو چیک کر دیں۔وہ آپ سے ونڈوز کی سی ڈی مانگے گا،اسے وہ فراہم کر دیں۔اگر پہلے سے چیک لگا ہو تو اس سٹیپ کو سکپ کر دیں۔یہ دیکھیں سکرین شاٹ
checkboxes.gif
 
Top