کمپیوٹر (ایک نظم)

جیہ نے 'بچوں کی نظمیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 19, 2007

  1. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    کمپیوٹر


    نہ کتابوں کی نہ رسالوں کی دنیا
    یہ دنیا ہے فقط کمپیوٹر کی دنیا

    ہر اک نگاہوں کا مرکز یہی ہے
    ہر اک کام کا جیسے محور یہی ہے

    ہماری ترقی کا ہے راز اس میں
    نئی زندگی کا نیا ساز اس میں

    دیے کامیابی کے اس سے جلیں گے
    کہ دنیا کہ سب کام اس سے چلیں گے

    یہ مانا کہ دنیا بہت ہی بڑی ہے
    مگر اب گلوبل ویلیج بن چکی ہے

    کسی سے کہیں بھی کوئی بات کرلو
    زبانی کلامی ملاقات کرلو

    یہ سچ ہے کہ دنیا بہت ہی حسیں ہے
    نہ ہو کمپیوٹر تو کچھ بھی نہیں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    دلچسپ نظم جویریہ ! کہاں سے ڈھونڈی کس کی ہے ؟ ابھی حمزہ آ جائے تو سناتی ہوں حمزہ کو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ ۔ تو پسند آئی حمزہ کو؟

    نونہال رسالے میں پڑھی تھی یہ نظم۔

    (اب یہ مت پوچھیئے گا کہ میں اتنی بڑی ہو کر بچوں کے رسالے کیوں پڑھتی ہون) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. shahzadafzal

    shahzadafzal محفلین

    مراسلے:
    150
    اچھی نظم ہے مگر ذرا چھوٹی بڑی ہوتی تو مزا آتا!!!!!!!!!!
     
  5. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    اچھا ٹھیک ہے نہیں پوچھتی :)

    حمزہ کو بھی پسند آئی اور ساتھ ہی حمزہ کو اپنے شکوے بھی سب یاد آ گئے کمپیوٹرپر کام نہ کروانے کے کہ میں اسے کام نہیں کرنے دیتی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. حمزہ کاظمی

    حمزہ کاظمی محفلین

    مراسلے:
    229
    السلام علیکُم
    جویریہ پوپہپو


    ،/،/،۔۔۔'؛'؛'؛“”“”“”“؎؎؎-؂-؂-؂ /،/،/،/،،//،،/،۔۔۔۔۔۔۔۔'؛'؛'؛'؛''''؛''؛“””“””“”“”“”“؎؎؎-؂-؂-؂/،/،/،۔۔؛'؛''؛“””“”“؎؎؎؎؂-؂-؂-؂-؂

    آپ کیسی ہیں


    کمپ یُوتَر کی نظم بہت بہت بہت بہت بہت اچھی اچھی ہے ہے ہے



    :cool::mad::mad::mad::mad::eek::eek::cool::cool::rolleyes::rolleyes:;):):(:(:confused::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::confused:
     
  7. shahzadafzal

    shahzadafzal محفلین

    مراسلے:
    150
    یہ کیا ہوتا ہے

    پوپہپو ؟؟؟؟؟؟؟
     
  8. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    تو بڑی کر لیں
     
  9. shahzadafzal

    shahzadafzal محفلین

    مراسلے:
    150
    میں تو کر دوں گا مگر جس کی ہے اسے اعتراض نہ ہو تو!!!!!!!

    بائی دا وے یہ نیک کام آپ کیوں نہیں سر انجام دیتے !!!!!!!!!!
     
  10. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    نظم میں "کمپیوٹر" کا اضافہ کر دیا گیا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
  12. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    آجا اوپر
     
  13. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,223
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کوئی نئی تخلیق؟؟؟
     
  14. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    یہ میری تخلیق تو نہیں تھی :)
     
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,223
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں نے کب کہا کہ تمہاری تخلیق ہے۔ میرا مطلب ہے کہ کوئی نئی تخلیق ہتھے نہیں چڑھی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر