کمپنی کی طرف سے تحفہ

فلسفی

محفلین
تحفہ یا تنبیہ
:) عنوان دیکھ کر آپ نے سمجھا ہوگا کہ ہم نے کوئی تیس مار خان والا کام کیا ہے جس کے عوض کمپنی نے ہمیں تحفہ دیا ۔۔۔ نہیں ایسی کوئی حرکت ہم سے سرزد نہیں ہوئی۔ البتہ آج ڈیسک پر کمپنی کی طرف سے یہ رکھا ہوا تھا۔

uc

میرے خیال میں یہ ایک قسم کا میسیج ہے ۔۔۔ کہ تیار رہو بچُّو جی، بہت ٹینشن آنے والی ہے۔ :p
 
ہادیہ

محفلین
اساتذہ کو ہمیشہ تنبیہ ہی ملتی ہے۔۔۔:p
البتہ بچوں کی طرف سے رزلٹ ڈے پہ دو کارڈز ملے ۔۔۔ پچھلے دو دنوں سے مسلسل پھول مل رہے ہیں ہیں۔۔۔ بچے من کے سچے۔۔۔۔:D
 
ہادیہ

محفلین
شکر ہے کوئی دھاگہ تو ایسا ملا جس میں میں بھی کچھ تبصرہ کرسکتی ہوں:p
بہرحال آپ کو آپ کا تحفہ مبارک ہو۔۔۔:D
 
فلسفی

محفلین
اساتذہ کو ہمیشہ تنبیہ ہی ملتی ہے۔۔۔:p
البتہ بچوں کی طرف سے رزلٹ ڈے پہ دو کارڈز ملے ۔۔۔ پچھلے دو دنوں سے مسلسل پھول مل رہے ہیں ہیں۔۔۔ بچے من کے سچے۔۔۔۔:D
ماشاءاللہ، ابھی کچھ دن پہلے میری بیٹی کی کلاس ٹیچر کا اسکول میں آخری دن تھا شاید وہ واپس پاکستان جارہی تھیں۔ بیٹی ان کے لیے گفٹ لے کر گئی تھی۔ جب واپس آئی تو رو رو کر آنکھیں سوجی ہوئیں تھیں۔ بچے واقعی من کے سچے ہوتے ہیں۔
 
احمد محمد

محفلین
بھیّا!
خوش فہمی پالنے سے بہتر ہے پہلے اس کا فرانزک کروا لیا جائے۔ ممکن ہے آپ کے تفکرات سے عاجز آ کر کسی نے آپکا منطقی انتظام کیا ہو۔ :laughing:
 
احمد محمد

محفلین
یہ قیاس بھی خارج از امکان نہیں کہ کسی دفتری رفیق کے بچے کو اسکول سے کوئز ملا ہو کہ معلوم کریں یہ انڈا کس جانور کا ہے۔ :p

آپ ٹہرے فلسفی۔۔۔ نتیجتاً انڈا بھی آپکی میز پر آ کر ٹہر گیا۔ :D
 
کوئی خوش فہمی نہیں، ہم تو پہلے ہی کہہ چکے :p

میرے خیال میں یہ ایک قسم کا میسیج ہے ۔۔۔ کہ تیار رہو بچُّو جی، بہت ٹینشن آنے والی ہے۔ :p
 
احمد محمد

محفلین
کوئی خوش فہمی نہیں، ہم تو پہلے ہی کہہ چکے

حضور، اسی لیے تو اس مراسلہ میں آپکا پہلا پیغام پسند کیا۔ ورنہ اتنے مراسم تو ہیں نہیں کہ خوامخواہ آپ کے پیغامات پر پسندیدگی کا اظہار کرتے رہیں۔ :ROFLMAO:

اور نہ ہی ہم محمد عدنان اکبری نقیبی ہیں (بصد معذرت) کہ ادھر کسی نے مراسلہ بھیجا نہیں کہ ہم نے پسندیدگی کا اظہار بھی کردیا۔ :LOL::LOL:
 
آخری تدوین:

احمد محمد

محفلین
میرے خیال میں یہ ایک قسم کا میسیج ہے ۔۔۔ کہ تیار رہو بچُّو جی، بہت ٹینشن آنے والی ہے۔

اگر مندرجہ بالا قیاس کو تنبیہ تسلیم کر لیا جائے تو یقیناً یہ تکیہ نما (cushion) ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا استعمال کیا ہوگا؟ o_O:eek:
 
حضور، اسی لیے تو اس مراسلہ میں آپکا پہلا پیغام پسند کیا۔ ورنہ اتنے مراسم تو ہیں نہیں کہ خوامخواہ آپ کے پیغامات پر پسندیدگی کا اظہار کرتے رہیں۔ :ROFLMAO:

اور نہ ہی ہم محمد عدنان اکبری نقیبی ہیں (بصد معذرت) کہ ادھر کسی نے مراسلہ بھیجا نہیں کہ ہم نے پسندیدگی کا اظہار بھی کردیا۔ :LOL::LOL:
الحمد للہ ہمارا جیسا کوئی ہو بھی نہیں سکتا احمد بھائی ۔
 
ہاہاہا۔۔۔
بڑے بھیا! آپ انسان واقعی کمال کے ہیں۔ اور یہ بننے کی کوشش ہم ضرور کریں گے۔ :)
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
صرف اپنی انا کو فراموش کر کے دیکھیں یہ دنیا اور اس کے باسی بہت حسین اور خوبصورت ہیں ۔
 
تحفہ یا تنبیہ
:) عنوان دیکھ کر آپ نے سمجھا ہوگا کہ ہم نے کوئی تیس مار خان والا کام کیا ہے جس کے عوض کمپنی نے ہمیں تحفہ دیا ۔۔۔ نہیں ایسی کوئی حرکت ہم سے سرزد نہیں ہوئی۔ البتہ آج ڈیسک پر کمپنی کی طرف سے یہ رکھا ہوا تھا۔

uc

میرے خیال میں یہ ایک قسم کا میسیج ہے ۔۔۔ کہ تیار رہو بچُّو جی، بہت ٹینشن آنے والی ہے۔ :p
عزیزی فلسفی کی میز پر اس بیضۂ سیاہ رنگ نے مابدولت کو بلاشبہ مبتلائے تردد کردیا ہے ، چنانچہ مابدولت فی الفور ان کے حق میں دعائے خیر کرنے میں جت جاتے ہیں !:):)
 
Top