کمالِ عشق کا روشن دیا ہے - عزیز الدین خاکی

الف نظامی

لائبریرین
کمالِ عشق کا روشن دیا ہے
لقب جس کا شہیدِ کربلا ہے

شہیدِ کربلا پر جو فدا ہے
وہی دیوانہء خیرالورا ہے

جوانانِ ارم کا شاہ زادہ
حسینِ ابنِ علی المرتضی ہے

عطا ہوں گے اسے کوثر کے ساغر
حسینی عشق میں جو مبتلا ہے

شہ کرب وبلا کا کارنامہ
کتابِ زیست کا عنواں ہوا ہے

دیا ہے مجھ کو جو کچھ میرے رب نے
وہ صدقہ حضرت حسنین کا ہے

وہ آلِ پاک پیغمبر کہ جس پر
درود پاک خود رب نے پڑھا ہے

بہت خوش بخت ہے خاکی کہ تو بھی
نبی زادوں کی مدحت کر رہا ہے

(عزیز الدین خاکی)​
 
Top