کلیات ن م راشد

الف عین

لائبریرین
عزیزم فاتح نے یہ کارنامہ شروع کیا ہے کہ راشد کی مکمل کلیات لائبریری میں پیش کر رہے ہیں۔ یہ دھاگا کل ہی شروع کرنے کا خیال تھا لیکن نہ کر سکا۔ بہر حال میرے سوالات:
کیا اس میں کاپی رائٹ کا کوئی اشو نہیں ہے؟ اس سلسلے میں محمد وارث اور فرخ منظور روشنی ڈالیں تو بہتر ہے۔
اور یہ سوال فاتح سے؟ کیا یہ سب خود ٹائپ کر رہے ہو یا کہیں سے خزانہ۔۔ مراد ان پیج فائل، حاصل ہو گئی ہے؟
میرا ذاتی خیال۔۔۔ میری ترکیب۔ اس مواد کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے مختلف ای بکس کے طور پر پیش کر دیا جائے۔ اس میں کسی کو کچھ اعتراض ہے تو میں اس کو جواب دہی کے لئے راضی ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب، میرا خیال ہے میں ن م راشد صاحب کی بیٹی سے ویب پر پبلشنگ کی اجازت حاصل کر لوں گا۔ بہرحال ان سے رابطہ کرنے کے بعد یہاں مطلع کر دوں گا۔
 
Top