کلاڈ مونے کے شاہکار کی نمائش

سجادعلی

محفلین
کلاڈ مونے کے شاہکار کی نمائش


کلاؤڈ مونے کے شاہکار 24 کی بولی ملین پاؤنڈز تک لگائی جا سکتی ہے
کلاڈ مونے کی وہ پینٹنگ جوگزشتہ 80 برس میں صرف ایک مرتبہ لوگوں کے سامنے پیش کی گئی اب لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
یہ پینٹنگ کلاڈ مونےکی ان چار پینٹنگز میں سے ایک ہے جن میں پانی میں للی کے پھولوں کا عکس دکھایا گیا ہے۔
مونے نے پانی کے عکس والی یہ پینٹنگز اپنی زندگی میں ہی لوگوں کے سامنے پیش کر دی تھیں جبکہ ان کی کچھ تصاویر ان کے سٹوڈیو میں نامکمل رہ گئی تھیں۔

ان چاروں تصاویر میں سے ایک نیو یارک میٹرو پولٹن میوزیم میں ہے۔

اس نمائش میں دوسرے جن بڑے مصوروں کے شاہکار شامل ہوں گے ان میں ہینری ماتیسی، پابلو پکاسو، پیئر بونارڈ، مارک چاگل اور کمائلی پسارو شامل ہیں۔

24 جون کو جب اس پینٹنگ کی نیلامی ہوگی تو توقع ہے کہ اس کی قیمت اٹھارہ سے چوبیس ملین پاؤنڈ تک لگائی جا سکتی ہے۔

(یہ رپورٹ بی بی سی اردو کی 21 جون کی اشاعت سے لی گئی)
 
Top