کلام راجہ مہدی علی خاں. تبصرے

الف عین

لائبریرین
راجہ مہدی علی خان کا مزاحیہ شاعری اور پیروڈی میں اپنا مقام تھا۔ افسوس کہ ان کا کچھ کلام بھی انتر نیٹ میں دستیاب نہیں ہوا۔
ان کی ایک نظم ’حسینہ اور ادیب‘ میں نے ٹائپ کی ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ کچھ اور کلام اگر مل سکے یا ٹائپ کیا جا سکے تو اس کی بھی ایک ای بک بنا دی جائے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ اعجاز صاحب ! راجہ مہدی علی خان سے میرا تعارف تو ایک نغمہ نگار کا تھا - جیسے ایک گانا
"قریب آ یہ نظر پھر ملے، ملے، نہ ملے
یہ آرزو کا کنول پھر کھلے، کھلے، نہ کھلے"
جو لتا نے بہت خوبی سے گایا ہے اور فلم "ان پڑھ" کے گانے جنہیں لتا نے مدن موہن کی موسیقی میں نہائت خوصورتی سے گایا ہے جیسے
"ہے اسی میں پیار کی آبرو
وہ جفا کریں میں وفا کروں
جو وفا بھی کام نہ آ سکے
تو وہی کہیں کہ میں کیا کروں"
اور
"آپ کی نظروں نے سمجھا، پیار کے قابل مجھے
دل کی یہ دھڑکن ٹھہر جا، مل گئی منزل مجھے"

مگر ان کے اس پہلو سے میرا تعارف پہلی بار ہوا - بہت شکریہ!
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب اچھا کام شروع کیا آپ نے۔

تبرکاً ان کے چند اشعار بعنوان "پنجاب کے دیہات میں اردو" پوسٹ کر آیا ہوں۔ انکی کوئی کتاب تو میرے پاس نہیں ہے لیکن کچھ بکھرا ہوا کلام ضرور موجود ہے، جیسے نقوش طنز و مزاح نمبر میں، "بیسویں صدی کی اردو شاعری" میں، "گلہائے تبسم" مرتبہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید میں، جو کہ خود بھی طنز و مزاح کے اچھے شاعر ہیں اور اسکے علاوہ دو تین اور طنزیہ و مزاحیہ شاعری کے انتخابات میں۔ بشرطِ زندگی و فرصت مزید پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top