کلام برائے اصلاح

اسلام عامر سیتا پوری نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 7, 2021

  1. اسلام عامر سیتا پوری

    اسلام عامر سیتا پوری محفلین

    مراسلے:
    30
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
    زندگی اپنی گزارو سنتوں کے درمیاں
    تزکیہ دل کا کرو تم سانحوں کے درمیاں

    مطمئن کیسے رہوں میں دوستو بتلاؤ تو
    زندگی الجھی ہوئی ہے مسئلوں کے درمیاں

    کاش گھر گھر ہو چراغاں الفتوں کے نور سے
    کٹ رہی ہے زندگی کیوں نفرتوں کے درمیاں

    تم ہو غمخوارِ زماں گر دور کر دو غم مرے
    رہ رہا ہوں مدتوں سے میں غموں کے درمیاں

    میرےچہرےپرتبسم مجلسی ہے دیکھ لو
    گھر گئی ہے میری ہستی کلفتوں کے درمیاں

    خوابِ غفلت میں کہاں تک تم جیوگے زندگی
    ہوکے اب بیدار آؤ امتوں کے درمیاں

    دیر پا رہتے ہیں رشتے وہ بہت عامرؔ سنو
    عشق و الفت خوب ہو جب دو دلوں کے درمیاں
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 7, 2021
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  2. اسلام عامر سیتا پوری

    اسلام عامر سیتا پوری محفلین

    مراسلے:
    30
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,972
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کارواں قافیہ درست نہیں
    نیز جیوگے کا املا درست کرلیجیے
     
  4. اسلام عامر سیتا پوری

    اسلام عامر سیتا پوری محفلین

    مراسلے:
    30
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
    جی بہتر
    مزید کلام کے بارے میں رائے کا منتظر
     
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,846
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    زندگی اپنی گزارو سنتوں کے درمیاں
    تزکیہ دل کا کرو تم سانحوں کے درمیاں
    ... کن سانحوں؟ اس وضاحت کے بغیر شعر نا مکمل ہے اور دو لخت یعنی دونوں مصرعوں میں آپسی ربط محسوس نہیں ہوتا

    مطمئن کیسے رہوں میں دوستو بتلاؤ تو
    زندگی الجھی ہوئی ہے مسئلوں کے درمیاں
    ... دوستو، بتلاؤ تو. بھرتی کے الفاظ ہیں۔ مفہوم بھی کوئی خاص نہیں

    کاش گھر گھر ہو چراغاں الفتوں کے نور سے
    کٹ رہی ہے زندگی کیوں نفرتوں کے درمیاں
    ... ٹھیک

    تم ہو غمخوارِ زماں گر دور کر دو غم مرے
    رہ رہا ہوں مدتوں سے میں غموں کے درمیاں
    ... تم ہو؟ محل تو اس کا ہے کہ 'تم جو تب غم خوار مانوں گَا'

    میرےچہرےپرتبسم مجلسی ہے دیکھ لو
    گھر گئی ہے میری ہستی کلفتوں کے درمیاں
    ... یہ بھی دو لخت ہے

    خوابِ غفلت میں کہاں تک تم جیوگے زندگی
    ہوکے اب بیدار آؤ امتوں کے درمیاں
    ... کتنی امتیں؟

    دیر پا رہتے ہیں رشتے وہ بہت عامرؔ سنو
    عشق و الفت خوب ہو جب دو دلوں کے درمیاں
    .. سنو' بھرتی لفظ ہے، عشق و الفت میں بھی ایک لفظ بھرتی ہے
    ماشاء اللہ بحر و عروض کی سمجھ بوجھ اچھی محسوس ہوتی ہے لیکن شاعری صرف قافیہ پیمائی کا نام نہیں کچھ فکر و خیال بھی نظر آنا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. اسلام عامر سیتا پوری

    اسلام عامر سیتا پوری محفلین

    مراسلے:
    30
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
    رہنمائی کے لئے تہ دل سے شکر گزار ہوں
    مزید محنت کی کوشش کرتا ہوں
     

اس صفحے کی تشہیر