کلامِ ضیاء : اطاعت و اتباعِ رسول ﷺ

اطاعت و اتباعِ رسول ﷺ
کلام : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ)
24-10-17 11pm
-------------------------------------------------------------
اس میں کیا شک ہے اطاعت ہے رسول اللہ کی فرض
پر بخاری میں بھی کچھ تحقیق لازم ہے میاں
دیکھنا ہے یہ بھی کہ تھا کیا سیاق اور کیا سباق
عہدِ نو سے اس کی کچھ تطبیق لازم ہے میاں
تقلید اندھی تو کبھی نہ فرض تھی پہلے نہ اب
راستے کی عقل سے تخلیق لازم ہے میاں
ہر روایت بالمعانی ہے نہیں اقوال اصل
اس سمجھ کی بھی تو کچھ توفیق لازم ہے میاں
ہم تو کہتے ہیں ضیاءؔ کہ فرقے سارے ختم ہوں
اور وہ کہتے ہیں کہ تفریق لازم ہے میاں
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
تقلید اندھی تو کبھی نہ فرض تھی پہلے نہ اب
یہ مصرع بحر سے خارج ہے کیوں کہ عروض کی تقلید سے تو کم از کم مفر نہیں خواہ اندھی ہو یا بینا۔ ۔
دوسرے یہ کہ محفل کے آداب میں کھلے دھاگوں میں ای میل یا فون وغیرہ کے ربط فراہم کرنا مستحسن یا جائز نہیں ، اس کا خیال رکھیئے۔
تیسرے یہ کہ اس میں اطاعت و اتباع موضوع نہیں لگ رہا ۔بلکہ بخاری یا احآدیث کے ذرائع کی صحت کو متنازع بنانے کی کوشش زیادہ لگ رہی ہے۔واللہ اعلم ۔
یہ محض رائے ہے تنقید نہیں ۔
 
Top