کشمیر پریمئر لیگ۔کے پی ایل ٹی20

ابن توقیر

محفلین
کشمیر پریمئر لیگ ٹی ٹونٹی آج سے مظفرآباد میں شروع ہورہی ہے۔
اگر وقت کی پابندی کی گئی تو اس لیگ کا پہلا میچ آج ساڑھے آٹھ بجے(پی ایس ٹی) شروع ہوگا۔
پچھلے سال اگست میں پیرچناسی جاتے ہوئے مظفرآباد سٹیڈیم کا دیدار ہوا تھا تب یہی خیال ذہن میں آیا تھا کہ اگر اس خوبصورت سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز ہوں تو کیا ہی بات ہو۔
خیر انٹرنیشنل میچز تو نہیں لیکن نیشنل اور انٹرنیشنل سٹارز سے سجی کشمیر پریمئر لیگ آج سے اس میدان میں شروع ہونے جارہی ہے۔امید ہے کامیاب ایونٹ ہوگا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
 
Top