کشادہ راستے ، خوش لوگ، نیک دل حاکم ..............ادریس بابر

فلک شیر

محفلین
اِسی ہمارے دلِ رائگاں کی بات ہے یہ
کبھی یہ پھول کھلا تھا ، خزاں کی بات ہے یہ

یہ حال ہے کہ جودیوار پہ لکھی ہے، وہ بات
کہیں ، تو لوگ کہیں گے، کہاں کی بات ہے یہ

سنا ہے دوست ہمیں یاد کرتے پائے گئے
یقیں نہیں، تو کسی خوش گماں کی بات ہے یہ؟

کشادہ راستے، خوش لوگ، نیک دل حاکم
میاں، وہ شہر کہاں ہے، جہاں کی بات ہے یہ

ہنسی خوشی سبھی رہنے لگےتھے۔۔یاد نہیں
بہت پرانی، کسی داستاں کی بات ہے یہ؟

ادریس بابر​
 
Top