کس کو اکثریت حاصل ہوگی

کس سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل ہوگی

  • پیپلزپارٹی

    Votes: 8 42.1%
  • نواز لیگ

    Votes: 9 47.4%
  • ق لیگ

    Votes: 2 10.5%
  • ایم کیو ایم

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    19
آپ کے خیال میں کس سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل ہوگی۔ اب تک کے سروے کی مطابق پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کرے گی۔ اپکا کیا خیال ہے؟
 

اظہرالحق

محفلین
میرے خیال میں سائیکل آوے ای آوے ۔ ۔ چاہے پنکچر ہو کر آئے ۔۔ ۔ ۔ یا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے بعد آئے ۔ ۔

کل رات کو مجھے ایک ایس ایم ایس ملا ہے سوچا آپ سے شئیر کر لوں

"الیکشن کی دعا"
یا الہی
کتاب کو لائبریری میں رکھ
شیر کو جنگل میں رکھ
تیر کو کمان میں رکھ
سائیکل کو دوکان میں رکھ
اور
ہماری "پتنگ" کو ہمیشہ آسمان کی بلندیوں میں رکھ

اب آپ سب کہیں (آمین) :grin:

یہ دعا سب پاکستان میں پھیلا دو ۔ ۔ ورنہ یاد رہے اب جنت میں بھی ہمارے کافی "شہدا" موجود ہیں اور وہاں کا یونٹ انچارج ۔ ۔ الطاف بھائی کا خاص آدمی تھا ۔ ۔ اوہ سور میرا مطلب ہے ، "ہے":cool:

(یاد رہے میں اگر ووٹ ڈال سکتا تو کبھی بھی ایم کیوایم کو یا ق لیگ کو نہیں ڈالتا ۔ ۔ ۔ )
 

ہمسفر

محفلین
دھاندلی ہوئی تو پکا ٹھکا مسلم لیگ ق

مگر میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں
وہی اقتدار میں‌آئے
 

باسم

محفلین
پیلپز پارٹی کافی نشستیں ضرور حاصل کرے گی مگر چاروں صوبوں میں اکثریت کی بات مبالغہ لگ رہی ہے
8 سو یا 8 ہزار اور 8 کروڑ میں بہت فرق ہوتا ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
لگتا ہے یہاں‌دھاندلی ہورہی ہے۔ ق لیگ کو کون ووٹ ڈال رہا ہے؟

قائد لیگ کی اصل طاقت یہ ہے کہ یہ لوگ بڑے چوہدری ہیں اور انکے امیدوار زیادہ تر "اپنا ذاتی" مضبوط بیک گراونڈ [برادری سسٹم وغیرہ کی وجہ سے] رکھتے ہیں۔

اسکے علاوہ پنجاب میں چوہدری برادران کو ایسے بھی ووٹ ملنے کے امکانات ہیں کیونکہ پنجاب [میں نے صرف لاہور دیکھا ہے] میں ان چوہدری برادران نے واقعی بہت زیادہ کام کیا ہے۔ اس ترقی کی وجہ شاید ضلعی نظام ہو، بہرحال کم از کم لاہور میں بہت کام ہوا ہے۔

تیسرا قائد لیگ کو اُن لوگوں کے ووٹ مل سکتے ہیں جو پریذیڈنگ مشرف کے Die Hard قسم کے حمایتی ہیں۔ یہ لوگ بذات خود قائد لیگ کے حامی نہیں، مگر چونکہ پریذیڈنٹ مشرف کو طاقت میں دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے انکا ووٹ قائد لیگ کو جا سکتا ہے۔

/////////////////////

جیو ٹی وی وغیرہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اپنی ضلعی ترقیاتی پروگراموں کی وجہ سے پھر سے کلین سوئیپ کرے گی۔
 
مگر اس طرح تو دشمنوں کے منہ پر خاک ملک تباہ ہوجائے گا بھائی۔
ارے پی پی والوں دوڑو ۔ ملک بچاو۔ ووٹ ڈالو
 
Where ONE vote has made the difference:

In 1776, English was chosen over German as the
language for America by ONE vote.

In 1800, After an Electoral College tie, the House of
Representatives voted Thomas Jefferson the 3rd
President of the United States by ONE vote.

In 1868, President Andrew Johnson was saved from
impeachment by ONE vote.

In 1876, Rutherford B. Hayes became President of the
United States over Samuel Tilden by ONE vote.

In 1923, Hitler won the leadership of the German Nazi
Party by ONE vote.

In 1948, Lyndon B. Johnson, the 36th President, became
a U.S. Senator by ONE vote.

California, Idaho, Oregon, Texas and Washington all
became states by ONE vote.

Pakistan (2002), Mir Zafarullah Khan Jamali became the
Prime Minister of Pakistan by a majority of ONE vote.​
 
پولنگ ریٹ بہت کم جارہا ہے ابھی تک صرف 0.64% رہا اور ہماری پولنگ کے مطابق نون اور پی پی جیت رہی ہیں۔
ایم کیو ایم اور ق لیگ شکست سے دوچار ہیں۔
امید ہے یہی حال اصلی انتخابات میں‌بھی رہے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پولنگ ریٹ بہت کم جارہا ہے ابھی تک صرف 0.64% رہا اور ہماری پولنگ کے مطابق نون اور پی پی جیت رہی ہیں۔
ایم کیو ایم اور ق لیگ شکست سے دوچار ہیں۔
امید ہے یہی حال اصلی انتخابات میں‌بھی رہے گا۔

یہ ساؤتھ کوریا کا بتا رہے ہیں؟
 
Top