کس فائل کا ترجمہ کون کرے گا ۔

mwalam

محفلین
السلام و علیکم
میں آپ لوگوں میں Gnome کی desktop فائلز کا کام بانٹنے جا رہا ہوں ۔
Translation Set 1

شاکر =strings = 171, dasher.HEAD.ur.po
شاکر = strings = 158, deskbar-applet.HEAD.ur.po
اعجاز اختر = strings = 52, eel.HEAD.ur.po
زکریا =strings = 29, evolution-webcal.HEAD.ur.po
قیصرانی = strings = 98, gconf-editor.HEAD.ur.po
محب =strings = 80, gnome-doc-utils.HEAD.ur.po
احمر =strings = 47, gnome-icon-theme.HEAD.ur.po
تلمیذ = strings = 97, gnome-keyring-manager.HEAD.ur.po
وقاص = strings = 57, gnome-keyring.HEAD.ur.po

یہ ہے ٹوٹل ٹیم اور اسکا کام ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وقاص۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ حضرات اس پوسٹ ‌پر توجہ بھی کریں گے۔ اگر ان میں سے کوئی توجہ نہ کریں تو تم ذاتی پیغام وغیرہ کے ذریعے مطلع کرو۔

اس کے علاوہ اگر اوپر ہر فائل کے نام کے ساتھ اس فائل میں موجود سٹرنگز کی تعداد بھی بتا دو تو اچھا ہوگا۔
 

دوست

محفلین
حاضر جناب۔ امیدہے ایکدو دن میں پہلی فائل پہنچا دوں گا۔ اس وقت میں لبیک لکھ رہا ہوں اور کبھی کبھار محفل کا بھی چکر لگا لیتا ہوں۔
 
بہت سی سٹرنگز ایسی ہیں جن میں معلومات کی بجائے کچھ ٹیگز میں حوالہ جات ہیں جیسے

<msgid>refsection.label</msgid> <msgstr><number>. </msgstr> <msgstr><number>. </msgstr> <msgstr>Section <number></msgstr>

<msgid>section.number</msgid> <msgstr><parent>.<digit></msgstr>

اس کے بارے میں کیا طرز ترجمہ اختیار کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کل میں نبیل بھائی کے لنک سے گیا تھا۔ فائل کو 50 فیصدسے زیادہ ترجمہ کر کے جب پوسٹ کیا تو اس نے لاگ ان ہونے کا کہا۔ لاگ ان ہوا تو کچھ بھی نہیں بچا تھا۔ ابھی اس کا کوئی حل؟
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، یہ لاگ ان ہونے کا چکر تو مجھے سمجھ نہیں آیا۔ ہم نے تو بغیر لاگ ان ہوئے ہی کام کیا ہے۔ اب وقاص یا زکریا ہی اس بارے میں کچھ بتا سکیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی میں‌نے جب ترجمہ کر کے تبدیلیوں کو چیک لگا کر پوسٹ کیا تو اس نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لاگ ان ہونے کی کوشش کی تو سب کچھ گم‌ :(

غلطی میری اپنی ہے کہ یہ کام میرے ساتھ پہلے بھی ہو چکا تھا۔ اس بار بھی وہی غلطی کر گیا۔ ابھی دیکھیں کہ زکریا بھائی یا وقاص بھائی کیا کہتے ہیں

قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
لیں‌جی، ابھی سارا کچھ محفوظ شدہ ہو کر دکھائی بھی دے رہا ہے۔ پتہ نہیں کل کیا ہوگیا تھا ہمیں (مجھے بھی اور اینٹرانس کو بھی)
قیصرانی
 
میرے حساب سے تو یہ فائل مکمل ہے

[s:aecc99cdad]strings = 80, gnome-doc-utils.HEAD.ur.po [/s:aecc99cdad]

مجھے ایک اور نئی فائل دی جائے اور باقی دوست بھی یہاں رپورٹ دیں ایسے تو یہ کام پھر ٹھنڈا پڑ جائے گا ،

جوانوں حوصلہ کرو اور آگے بڑھو ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے ساتھ ہے :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست محب۔ تم کام کے لیے کسی کا انتظار نہ کرو۔ خود سے کسی مناسب سائز کی فائل پکڑ کر اسے ترجمہ کرنا شروع کر دو۔ بس دوسرے تھریڈ میں اطلاع کر دو کہ کس فائل پر کام کر رہے ہو، تاکہ کام ڈپلیکیٹ نہ ہو جائے۔
 

mwalam

محفلین
محب علوی نے کہا:
میرے حساب سے تو یہ فائل مکمل ہے

[s:1a65f73e03]strings = 80, gnome-doc-utils.HEAD.ur.po [/s:1a65f73e03]

مجھے ایک اور نئی فائل دی جائے اور باقی دوست بھی یہاں رپورٹ دیں ایسے تو یہ کام پھر ٹھنڈا پڑ جائے گا ،

جوانوں حوصلہ کرو اور آگے بڑھو ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے ساتھ ہے :lol:
میں نے آپکی فائل کو validate کر دیا ہے ۔ اللہ کا شکر ہے %1 کام ہو گیا ہے ۔
 
یہ بہت اچھا کام کیا ہے وقاص‌آپ نے، آپ کی فائل کہاں تک پہنچی ہے۔

میں اب اس فائل پر کام شروع کررہا ہوں

gnome-netstatus.HEAD.ur.po
 
Top