کسی کی آبرو کو خاک میں رولا نہیں جاتا - برائے اصلاح

نور وجدان

لائبریرین
ایک مرتبہ لفظی اور ترکیبی نشست اور مصرعوں کی ظاہری ساخت کے اعتبار سے
پھر اندازِ بیان کے اعتبار سے اور شعری طرز و ترتیب کے لحاظ سے
پھر معنوی اور تخیل سے مطابقت کے لحاظ سے
یہ نقاط پن پوسٹ میں نقل کردیے ہیں. لفظی تراکیب کے حوالے سے بات اہم ہے. لفظی تراکیب اک مصرعے کو رواں بناتی ہیں اس میں الفاظ مترادف کے علاوہ شستہ زبان کا استعمال اہم ہے .شاعری میں زوزمرہ کے محاوروں سے زیادہ ایسے محاورے استعمال کرنے چاہیے جن سے لطف فزوں ہوں کہ یہ لطیف جذبات کی ترجمانی ہے.

مصارع کی ظاہری ساخت میں محض تعقید لفظی کو دیکھنا چاہیے یا کچھ اور بھی لوازمات ہیں؟ یا اس میں زمین، زمین کی ایجادات کو بھی دیکھنا ہے، کیا یہ مصرعے کی ساخت سے تعلق رکھتی یا بات شاعر کے انداز بیان تک جاتی ہے؟

انداز بیان شاعر کا اپنا احساس ہے گویا اس سے شاعر کی انفرادیت کی خبر ہوتی ہے بعض شعراء کرام تراکیب تک خود ایجاد کرتے ہیں اسی وجہ سے ہر زمانے کا شاعر، اپنے زمانے کا اظہار کرتا ہے. انداز بیان کو واضح کردیجیے گا

میرا خیال ہے تخییل سے مراد صنعت کا استعمال ہے، احساسات میں کس حدتک مبالغہ کیا جاسکتا ہے تاکہ درون کا معاملہ عیاں ہوں ... اس کے علاوہ استعارے، بھی اسی میں شامل ہیں

یہ میری اک ادنی سی رائے ہے، جو اس لیے پیش کی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں تصیحح ہو سکے
 
صابرہ امین

زبردست نور ۔ ۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
تمہیں کیوں کھو دیا ہم نے یہ پچھتاوا نہیں جاتا
چلے آؤ کسی کو ہم سے اب چاہا نہیں جاتا
مطلع کی معنویت پر بات اگر کی جائے تو کھونا ارادی فعل لگ رہا ہے، پچھتاوا بھی ہے، میرا خیال ہے اگلا مصرع اس پر ہونا چاہیے تمہیں کیوں کھویا نا کہ اسکو بلانے پر، اور بلانے کی وجہ یہ پیش کی جارہی کسی اور کو چاہا نہیں جاتا گویا چاہنے کی کوشش کی تھی یہ بات شعر کے التزام کے منافی ہوجاتی
ایک قاری کی رائے ہے
شعر میں cause and effect کا تعلق آپ کو اچھا شعر بنانے میں مدد دے گا، احساس کو effect میں لایا جا سکتا ہے
 
مگر نور کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ ہم بہت دیر میں جان پاتے ہیں کہ ہم کسی کو کتنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ فلموں میں بھی ایسا ہوتا ہے ۔ ۔ مثلاً فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" جیسی سچویشن وغیرہ
 
شعر کہنے کا طریقہ اس پر دوسری طرح ہونا چاہیے تھا کہ جب شعر گو کو خود خبر نہ ہو. تب شعر میں یہ خبر بھی تو ضروری تھی کہ آپ کو خود علم نہ تھا.
 
بھئی واہ کیا نکتہ نکالتی ہیں آپ نور ۔ ۔جی جی ویسے یہی وجہ تھی کہ ہمیں بھی خود کوئی علم نہیں تھا ۔ ۔ آپ کے لیئے وجہ سوچنی پڑی ۔ ۔ :D
 
Top