گرافکس کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر گرافکس پروگرام میں لے جانا

عبدالمجید نے 'اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 17, 2009

  1. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    PRNایک ایسا فورمیٹ ہے جوکہ آپکو پرنٹ از فائل کرنے سے حاصل ہوگا اس فورمیٹ کو کورل ڈرا اور اڈوبی السٹریٹر سپورٹ کرسکتا ہےپرنٹ از فائل ہر پرنٹر کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن ہر پرنٹر کا PRNفائل کورل ڈرا اور دوسرے ویکٹر گرافکس کے پروگرام کھول نہیں سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک ایسا پرنٹر ہو جسکا بنایا گیا پرنٹ ٹو فائل کورل ڈرا یا کسی دوسرے ویکٹر گرافکس پروگرام میں کھل سکے اس ٹوٹوریل میں ایسا ہی مخصوص پرنٹر انسٹال کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے
    (نوٹ: یاد رہے کہ یہ پرنٹر ڈرائیور ونڈوز میں ڈیفالٹ موجود ہوتا ہے صرف اسکو انسٹال کرنا پڑھے گا)
    سب سے پہلے آپکو ایک پرنٹر ڈرائیور انسٹال کرنا ہوگا کمپیوٹر میں لیکن یاد رکھیں کہ پرنٹر کی ضرورت نہیں ہوگی البتہ جس پرنٹر کا ڈرائیور انسٹال کرنا ہے یہ خاص پرنٹر ہے اور ونڈو میں ڈیفالٹ موجود ہوتا ہے اسکا ڈرائیور۔
    آپ سٹارٹ مینو میں پرنٹرز اور فکس پر کلک کرلیں اور جب نئی ونڈو کھل جائے
    تو آپ فائل مینو میں ایڈ پرنٹر پر کلک کرلیں
    [​IMG]
    : اب یہاں پر آگے کا بٹن دبائیں اب یہاں پرAutomatically dectect and Install my plug and play printer ایک چیک باکس ہوگا وہ آف کرلیں
    [​IMG]
    اسکے بعد آگے کے بٹن کو کلک کرلیں یہاں پر آپ Use the following port میں جاکر File: (Print to File) کا پورٹ سلیکٹ کرلیں
    [​IMG]
    اسکے بعد آگے جائیں اور جہاں پر مینوفکچر لکھا ہوگا وہاں آپ Generic کمپنی کو ڈھونڈیں
    [​IMG]
    جب آپ اس کمپنی کو ڈھونڈلے تو اسپر کلک کرنے سے اسکے سامنے والے ونڈو میں اس کمپنی کے پرنٹرز کا لسٹ آجائے گا یہاں پر آپ اس نام کے پرنٹر کو ڈھونڈلیں MS Publisher Imagesetter یہ پرنٹر مذکورہ لسٹ میں سب سے آخر میں ہوگا
    اس پرنٹر کو سلیکٹ کرکے آگے جائیں یہاں پر آپ سے کہا جائے گا کہ کیا آپ اس پرنٹر کو ڈیفالٹ پرنٹر رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ کیسا رہنا چاہتے ہیں اسکے بعد آگے جائیں تو آپ سے ایک ٹیسٹ پیج پرنٹ کرنے کیلئے کہا جائے گا آپ اسکو نہیں میں سیلیکٹ کرلیں اور اسکے بعد آگے کا بٹن دبائیں پرنٹر انسٹال ہوجائے گا
    ہوسکتا ہے کہ پرنٹر انسٹال ہوتے وقت آپ سے ونڈو کی سی ڈی مانگ لیں تو آپ سی ڈی روم میں ونڈو کی سی ڈی ڈالیں
    جب پرنٹر انسٹال ہوجائے تو آپ ورڈ یا ورڈ پیڈ میں جاکر کچھ لکھیں اور اسکو پرنٹ کرلیں لیکن پرنٹ کرتے وقت مطلوبہ پرنٹر کو سلیکٹ کرلیںMS Publisher Imagesetterاور اوکے کا بٹن دبائیں
    [​IMG]
    اب یہ آپسے فائل کو محفوظ کرنے کا لوکیشن مانگ رہا ہے آپ اس فائل کو اپنی مرضی کے لوکیشن میں محفوظ کرکے کورل ڈرا یا اڈوبی السٹریٹر میں امپورٹ کرلیں
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 28
    • زبردست زبردست × 1
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,594
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ترکیب بتانے اور اتنے تفصیلی ٹیوٹوریل کے ساتھ سمجھانے پر آپ کا بہت شکریہ
     
    • متفق متفق × 1
  3. طمیم

    طمیم محفلین

    مراسلے:
    507
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Brooding
    عبدالمجید صاحب ۔ ویکٹر پرنٹ کے ٹیوٹوریل کا بہت شکریہ۔ بہت اچھا ہے ۔
    کیا آپ نے Vm مشین انسٹال کی ہوئی ہے ۔ کیا اس سلسلہ میں‌بھی آپ یا کوئی اور ایسا ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہے کہ کس طرح ایک نئی مشین انسٹال کی جاتی ہے اور اس پر کس طرح نیا ونڈو یا لینکس انسٹال کیا جاتا ہے ۔
     
  4. جمیل نستعلیق

    جمیل نستعلیق معطل

    مراسلے:
    203
    یہ طریقہ بڑی تحاریر کیلئے بہترین ہے۔ چھوٹے لوگوز یا ہیڈ لائنز بنانے کیلئے میر عماد والا طریقہ استعمال کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اتنا بہترین ٹیوٹوریل لکھنے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,774
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب!!!
    بہت عمدہ!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,774
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    الف نظامی صاحب اگر آپکے پاس اس تصویر میں‌دیا گیا پرنٹر ہو تو آپ چیک کرسکتے ہیں‌کہ اس پرنٹر کے ذریعے بنایا جانے والا پی آر این فائل کو کوئی بھی ویکٹر گرافک کا پروگرام کھول نہیں‌سکتا اسلئے اس مخصوص پرنٹر کو انسٹال کرنے کی ضرورت پڑھے گی اور بھی بہت سے پرنٹرز ہے اس سلسلے میں‌لیکن ہر پرنٹر میں‌کچھ خامی رہی ہے جبکہ میں‌نے جس پرنٹر کے بارے میں‌بتایا ہے اس پرنٹر کو ہم پبلشرز بطور پروفیشنل پرنٹر استعمال کرتے رہتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,774
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ عبد المجید۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اگلا ٹیوٹوریل کب پیش کر رہے ہیں سرکار :cool:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    کس سلسلے میں‌اگلا ٹیوٹوریل بھائی
     
  12. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,543
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کوئی بھی جناب
    یقیناََ ہمارے لئے کارآمد ہی ہوگا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    بہت شکریہ جناب--------
     
  14. ijaz1976

    ijaz1976 محفلین

    مراسلے:
    292
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کیا اس ڈرائیور کے ذریعے کورل ڈرا نائن سے امیج سیٹر کے لئے بھی پی ایس بنائی جاسکتی ہے کیونکہ اس کی پی پی ڈی فائل میں کسٹم پیج کی آپشن نہیں ہے اور عموماً پی پی ڈی کے بغیر بنائی گئی پی ایس فائل امیج سیٹر سافٹ ویئر میں جا کر ایرر کے فولڈر میں چلی جاتی ہے ۔برائے مہربانی ضرور بتائیے گا
     
  15. dxbgraphics

    dxbgraphics محفلین

    مراسلے:
    5,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جی ہاں Vm پر مجید بھائی اور میں نے تقریبا ڈھائی سال پہلے میک آپریٹنگ سسٹم ، اوبنٹو وغیرہ انسٹال کیئے تھے۔ مجید بھائی اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ امید ہے جیسے ہی ان کا وقت ملا اس کے بارے میں بھی ضرور معلومات شیئر کریں گے۔
     
  16. sharfi

    sharfi محفلین

    مراسلے:
    131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    معلومات میں اضافہ ہوا

    آپ کا فراہم کردہ مشورہ بہت مفید ہے مگر اس میں کچھ خامیہ ہے! بہرحال آپ کی کوشش بہت مفید ہے۔ دعا گو دعا کا طلب
     
  17. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    زبردست جناب۔۔بہت شکریہ
     
  18. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید محفلین

    مراسلے:
    242
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یہ طریقہ عمدہ ہے پر ہر اک فائل پر کام نہیں کرتا۔ بہتر ہے فائل کی پی ڈی ایف بنا لیں اور اسے کورل ڈرا میں امپورٹ کر لیں۔
     
  20. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید محفلین

    مراسلے:
    242
    جی ہاں عارف کریم بھائی !
    یہ طریقہ عربی/ اردو ٹیکسٹ پر مبنی یونیکوڈ فائل میں نخرے دکھاتا ہے لیکن کبھی کبھار بغیر کسی نخرے بازی کے کام آتا ہے اس لیے کچھ نہ ہونے سے ہاتھ کچھ آنا بہتر ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر