"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

سیما علی

لائبریرین

علی وقار

محفلین
اب ان شاءاللہ مل گئے ہوں گے، پہلے تو کھلاڑیوں کا تعین ہو جائے پھر سوال پوچھنے والوں کا گروپ تشکیل دے کر ایک مکالماتی (پرائیوٹ مسیجز کے لیے) گروپ تشکیل دیا جائے گا جس میں کون سا سوال پوچھا جانا چاہیے یا پھر کھلاڑیوں کے طرف سے مقرر کردہ سوالات (جیسا کہ کسوٹی میں بیس سوالات کی اجازت ہوا کرتی تھی) میں کسی پر شک ہونے کی صورت میں اپنے کسی قابل دوست (جو کہ یقیناً ہمارے گروپ میں بھی ہوں گے:) ) سے کنفرم کر لیا جائے گا
اتنا مشکل کام نہ کریں۔ انفرادی طور پر زیادہ بہتر ہے۔ ایک سوال کوئی بھی کر لے اور بقیہ جواب تلاش کریں۔ شخصیت بوجھنا کون سا ایسا مشکل کام ہے کہ ٹیمیں ترتیب دی جائیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، بقیہ آپ احباب کی مرضی ہے۔ اسے محض ایک رائے تصور کیا جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

مشکل کاموں میں ہی تو مزہ آئے گا وقار بھائی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اتنا مشکل کام نہ کریں۔ انفرادی طور پر زیادہ بہتر ہے۔ ایک سوال کوئی بھی کر لے اور بقیہ جواب تلاش کریں۔ شخصیت بوجھنا کون سا ایسا مشکل کام ہے کہ ٹیمیں ترتیب دی جائیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، بقیہ آپ احباب کی مرضی ہے۔ اسے محض ایک رائے تصور کیا جائے۔
دراصل یہ سب تام جھام محفل کی یوم تاسیس کے لیے ہے پھر اس کے بعد یقیناً آپ کے مشورے کے مطابق اچھا رہے گا
 
علی وقار

محفلین
فارمیٹ تو یوں بھی ہو سکتا ہے:

ایک ممبر نے سوال پوچھا، اس کے بعد بیس سوال کی حد مقرر ہو۔

اگر جواب نہ آ سکے تو سوال کرنے والا جیت گیا۔

اس میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ ایک بندہ ہی بے تکے یا زائد سوال کر لے گا تو اس کا حل یہ ہے کہ

کوئی حل نہیں، بس اس مسئلے کا حل سوچنا پڑے گا
 
فارمیٹ کے بارے ہیلپ گروپ آپ سب کی تجاویز کے بعد فائنل کرے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
فارمیٹ تو یوں بھی ہو سکتا ہے:

ایک ممبر نے سوال پوچھا، اس کے بعد بیس سوال کی حد مقرر ہو۔

اگر جواب نہ آ سکے تو سوال کرنے والا جیت گیا۔

اس میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ ایک بندہ ہی بے تکے یا زائد سوال کر لے گا تو اس کا حل یہ ہے کہ

کوئی حل نہیں، بس اس مسئلے کا حل سوچنا پڑے گا
بے تکے سوال پر نمبر کم ہوجائیں گے۔۔۔۔
 
Top