سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 5 ( 7 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور میں یہ پریشان تھا کہ کتنے ہی مشہور برطانوی ہدایتکار ہیں۔ ان میں تفریق کرنے کے لئے کیوں سوال نہیں پوچھ رہے
شروع میں آپ بھی تھے پینل میں۔ وہ گیم بھی زبردست رہی تھی۔ آج کل شاید مصروفیت کے باعث نہیں آ رہے
جب جب فرصت ہو تو آپ کی شمولیت کا انتظار رہے گا
 
عمر > 50 بھی ٹھیک ہی ہے۔ اگر جواب ہاں ہے تو مطلب ۵۱، ۵۲، ۵۳، ۔۔۔ کچھ بھی ہو سکتی ہے اور اگر نہیں تو مطلب ۵۰، ۴۹، ۴۸، ۔۔۔۔میں سے کچھ بھی۔
یار آپ بھلے جیومیٹرک سیریز بنا کر پوچھ لیجیے گا ... یہاں بات کو سمجھیں کہ یہی تھوڑا بہت ابہام اس کھیل کو دلچسپ بناتا ہے ... ورنہ تو akinator نامی ایک بوٹ ہے، اس کے ساتھ زور آزمائی کی جا سکتی ہے :)
 
فہد اشرف

محفلین
یار آپ بھلے جیومیٹرک سیریز بنا کر پوچھ لیجیے گا ... یہاں بات کو سمجھیں کہ یہی تھوڑا بہت ابہام اس کھیل کو دلچسپ بناتا ہے ... ورنہ تو akinator نامی ایک بوٹ ہے، اس کے ساتھ زور آزمائی کی جا سکتی ہے :)
بہت تیزی سے پکڑتا ہے وہ یار کتنے دیو مالائی کرداروں کا پوچھ چکا ہوں اس سے۔
 
یار آپ بھلے جیومیٹرک سیریز بنا کر پوچھ لیجیے گا ... یہاں بات کو سمجھیں کہ یہی تھوڑا بہت ابہام اس کھیل کو دلچسپ بناتا ہے ... ورنہ تو akinator نامی ایک بوٹ ہے، اس کے ساتھ زور آزمائی کی جا سکتی ہے :)
بائی دا وے akinator کو 25 سوال لگے نولن کو بوجھنے میں :)
 
فہد اشرف

محفلین
میرے خیال سے کسوٹی والی لڑی میں کھیلنے والوں کے ساتھ بات چیت اور سوال پہ جرح ہونی چاہیے اس سے ابہام بھی نہیں ہو گا اور لطف بھی زیادہ آئے گا۔
بالکل ... مگر یہ جرح اشارتا ہی ہونی چاہیے ... جیسے عبیداللہ بیگ اور افتخار عارف کا انداز تھا.
 
عثمان

محفلین
بھلا ہوا کہ آپ نے کرسٹوفر نولان کا پوچھا۔ ورنہ میرا خیال تھا کہ وکٹوریا دور کے کسی سائیڈ اداکار کا پوچھتے کہ پینل کے آگے اس کا شناختی کارڈ بھی رکھ دیتے تو بھی بوجھ نہ پاتے۔
 
Top