سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 10 (12 جولائی 2021)

سید عمران

محفلین
لاکھوں لوگوں کا جاننا بالکل کم ہے۔ میری کانگریس وومن کو لاکھوں ووٹ ملے یقیناً اس سے زیادہ اسے جانتے ہیں لیکن وہ اتنی معروف نہیں کہ اس کے بارے میں پوچھا جائے۔
وہ ایک محدود سرکل...
جبکہ یہاں لاکھوں عوام منسلک...
بڑے بڑے ادارے قائم سینکڑوں شاخیں موجود...
سوشل میڈیا پر نام...
ہر جگہ دھوم...
کیا آپ جس کے بارے میں نہیں جانتے وہ شہرت کی تعریف پر ہورا نہیں اترتا؟؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں جب دفتر سے گھر پہنچتا ہوں تو پرگرام شروع ہوئے ڈیڑھ دو گھنٹے ہو چکے ہوتے ہیں ۔ کھانا کھا کر چند صفحات پڑھنے اور سمری کا اندازہ لگانے میں بھی پندرہ بیس منٹ لگ جاتے ہیں تاکہ پینل کے فکری بہاؤ کا اندازہ ہو جائے ۔ سو اس وجہ سے آخری حصے میں شریک ہو پاتا ہوں ۔ رائے لیکن یہ ہے کہ سوال بہت اجنبی نہ ہونا چاہیئے یعنی ایسا ہو کہ پینل ہارنے کی صورت میں ایک دوسرے کا منہ نہ تکنے لگے ۔ اصلاََ اس ماحول میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں بس خوشگوار اور دوستانہ علمی تبادلہ مقصود ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
پینل والے بھائی اب اپنی چوٹیں سہلا رہے ہیں، اس دن کے ٹی ٹونٹی کے بعد مفتی صاحب نے ہاتھ دکھا دیا۔

چونکہ موجودہ کسوٹی، وکی پیڈیا کھول کر کھل کھیلی جاتی ہے، مہمان بھی اپنی شخصیت کی تفصیلات وہیں سے کشید کرتے ہیں اور پینل والے بھی جوابات کی روشنی میں وکی پیڈیا ہی کی تلاشی لیتے ہیں سو مفتی صاحب نے دایاں دکھا کر بایاں دے مارا اور ایسے شخصیت ڈھونڈ لائے جس کا سنا ہے وکی پیڈیا پر ذکر تک نہیں، کسی نے خاک بوجھنا تھا۔

خیر۔۔۔۔۔۔۔خوب رہی۔ :)
کیا بات ہے آپ کی بڑے سرکار...
بار بار تبصرہ پڑھا ہر بار نت نئے معانی مکشوف ہوئے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
س ماحول میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں بس خوشگوار اور دوستانہ علمی تبادلہ مقصود ہے ۔
جی بھائی درست کہا۔ بہت دلچسپ رہے ہیں مقابلے اور اچھے خوشگوار ماحول میں انجام تک بھی پہنچ رہے ہیں۔یہی اہم بات ہے۔
 

سید عمران

محفلین
رائے لیکن یہ ہے کہ سوال بہت اجنبی نہ ہونا چاہیئے یعنی ایسا ہو کہ پینل ہارنے کی صورت میں ایک دوسرے کا منہ نہ تکنے لگے
اجنبی کہیں تو الگ مطلب ہے لیکن کم علمی ایک الگ چیز ہے...
بے شک دنیا بہت بڑی ہے یہاں بہت کچھ ہورہا ہے ہمیں سب کچھ جاننے کا دعوی کبھی نہیں ہوسکتا...
چناچہ جب کسی نئی بات کا علم ہو تو اسے ازدیاد علم کے طور پہ لینا چاہیے نا کہ....
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب کسی نئی بات کا علم ہو تو اسے ازدیاد علم کے طور پہ لینا چاہیے
ازدیاد بولیں تو اضافہ نا ؟
زیادہ لفظ تو سنا ہوا ہے لیکن یہ آج پہلی بار سنا۔
تو کیا اب ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے آپ کے اس جملے کو ازدیاد علم کے طور پر لیا؟؟؟
جملے کو یا لفظ کو؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اجنبی کہیں تو الگ مطلب ہے لیکن کم علمی ایک الگ چیز ہے...
بے شک دنیا بہت بڑی ہے یہاں بہت کچھ ہورہا ہے ہمیں سب کچھ جاننے کا دعوی کبھی نہیں ہوسکتا...
چناچہ جب کسی نئی بات کا علم ہو تو اسے ازدیاد علم کے طور پہ لینا چاہیے نا کہ....
اس بات سے میں بطور اصول انکار نہیں کروں گا نہ بطور اصول اس کی گنجائش ہے ۔ لیکن اس وقت نقطۂ نظر کے اختلاف سے سوال جواب کی مطابقت کا فقدان پیدا ہو جاتا ہے ۔جیسے ہومیو پیتھی خالص سائنسی حلقوں میں کوئی حقیقت نہیں رکھتی جبکہ عوامی فکر میں یہ بھی ایک سائنسی اہمیت رکھتی ہے "بے شمار" لوگوں میں مقبول بھی ہے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
چلیں ایک پول ہو جائے کہ کس کو ایکوپریشر کی سوڈوسائنس کا آج سے پہلے پتا تھا
نہیں پتا

میں یہی کہہ رہی ہوں عالمی سطح پر جب کسوٹی کھیلی جاتی ہے تو اک واضح خطوط و قوانین دیے جاتے ہیں اور جاننے والے ان پیٹنز پر تیار ہوتے ہیں. چونکہ پینل والے وکی پیڈیا کو میڈیم سیٹ کر رہے تو وکی پر اس شخص کو مکمل خاکہ ہونا چاہیے .. اک تعارفی جملہ کسوٹی کے پہل پہل ضرور دینا چاہیے، چاہے ہنٹ یوز ہو نہ ہو شخصیت دینے والے کی جانب سے

اک بار کوشش کرکے دیکھتے ہیں بطور پینل شمولیت کے، اپنے وقت کے مطابق اگر آپ کے پاس سہولت ہو تو ..
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
شخصیت معروف ہو: اسکا پیمانہ کیا ہوگا؟ اسکو بیشتر عوام جانتی ہو
جیسا شیکسپیر
جیسا اقبال
جیسا کہ سیزر
جیسا تیمور

فیلڈز ڈیفائن ہونی چاہیے

طب، کھیل یعنی اسپورٹس، ادب، سیاست، رفاہی کام، وغیرہ وغیرہ


اگر ایسا نہ ہو تو سوالات تیس رکھنے چاہیے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بدھ کو کرنا چاہئیں تو؟
بدھ کو عاطف بھائی شخصیت کے ساتھ ہیں۔
اور کل یعنہ بروز منگل علی وقار بھائی ہیں۔
جو آپ کے لئے مناسب ہو ضرور کیجئیے شرکت۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ازدیاد بولیں تو اضافہ نا ؟
زیادہ لفظ تو سنا ہوا ہے لیکن یہ آج پہلی بار سنا۔
تو کیا اب ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے آپ کے اس جملے کو ازدیاد علم کے طور پر لیا؟؟؟
جملے کو یا لفظ کو؟؟؟
ارے واہ! زبردست ہماری بٹیا ! تم تو جب اس کسوٹی کے سلسلے سے فارغ ہو جاؤ گی تو علامہ گل یاسمیں کہلاؤگی ۔ بس ذرا یہ سالگرہ ختم ہولینے دو پھر ہم تمہارے سر پر فضیلت کا دوپٹہ اڑھائیں گے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
بدھ کو کرنا چاہئیں تو؟
بدھ کو عاطف بھائی شخصیت کے ساتھ ہیں۔
اور کل یعنہ بروز منگل علی وقار بھائی ہیں۔
جو آپ کے لئے مناسب ہو ضرور کیجئیے شرکت۔۔
یہ مجھ سے کہا گیا ہے؟
میں دن کی اوقات کار پوچھ رہی ہو ... جس وقت چل رہی ہو، وہ وقت کونسا ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے واہ! زبردست ہماری بٹیا ! تم تو جب اس کسوٹی کے سلسلے سے فارغ ہو جاؤ گی تو علامہ گل یاسمیں کہلاؤگی ۔ بس ذرا یہ سالگرہ ختم ہولینے دو پھر ہم تمہارے سر پر فضیلت کا دوپٹہ اڑھائیں گے ۔
اجازت ہو تو آج اپنے شکوہ کو زبان پر لے ہی آئیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ مجھ سے کہا گیا ہے؟
میں دن کی اوقات کار پوچھ رہی ہو ... جس وقت چل رہی ہو، وہ وقت کونسا ہے؟
جی بالکل آپ ہی سے کہا گیا ہے۔
کل پاکستان ٹائم 4 کے بعد شروع ہو گی۔ اور کتنا ٹائم لے گی۔۔۔ اس کا کوئی اندازہ نہیں۔
 
Top