مریم افتخار
محفلین
خواتین و حضرات!
جب سے پچھلی کسوٹی ختم ہوئی ہے، ایک عجیب کسک سی ہے کہ کسوٹی کھیلنے کو دل مچلتا بھی ہے تاہم ہمارے ساتھ کسوٹی کھیلنے والے ایک حضرت اس وقت کھیلوں کی ایک نئی دنیا دریافت کرنے نکلے ہوں گے، دوسرے حضرت یہیں محفل پر سنجیدگی اور ارتکاز سے ایک محفلین کا انٹرویو نکال کر فردا فردا ہر گڑھے مردے کے گلے میں اعزازی ریٹنگ کا طوق ڈال رہے ہیں اور تیسرے اور آخری اعلی حضرت اس وقت ساحل کی ریت پر کئی نام لکھ رہے ہوں گے مٹا رہے ہوں گے تاکہ سب کو لگے انہی کا نام لکھا گیا ہے۔ یہ ذکر تھا فقط ان صاحبان کا جنہوں نے کسوٹی کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کیا، جو کسوٹی کے لیے خون پانی کی طرح بہاتے ہیں تاہم خال خال نظر آتے ہیں ان کا تذکرہ ایک الگ لڑی کا متقاضی ہے۔ مفہوم اس ساری بات کا یہی ہے کہ ہم سے ہی کسوٹی شروع ہونا تھی کیوں کہ فراغت نہ ہونے کے باوجود آ ج کل محفل اور اپنے محفلین سے جڑے رہنے کا
دل چاہتا ہے۔ کل ہو نہ ہو!
اس کسوٹی میں میں نے ایک شخصیت کے بارے میں سوچا ہے اور ہنٹ یہ ہے کہ ہم نے غالبا تیرہویں سالگرہ میں یا کسی ملتے جلتے سال کی سالگرہ میں ایک لڑی ایسی بھی کھولی تھی جس میں ہم مختلف ہنٹس دے کر کسی محفلین کی شخصیت بوجھتے تھے یا پھر دو محفلین کی باہمی مماثلت کی جانب اشارہ ہوتا تھا۔ آپ یوں سمجھ لیجیے یہ بھی ایک ایسی ہی کسوٹی ہے مگر یہاں سوال آپ کریں گے اور نام ہم بتاویں گے!

آخری تدوین: