کسوٹی قسط نمبر 18

طوطے طوطا چشمی نہ کریں گے تو کیا چشم آشوب لیے پھریں گے
کوئی چشم آشوب کا مطلب بھی بتا دیں ۔ ہماری انگلیوں نے نجانے کیسے یہ لکھ دیا
یہ تو وہی مرض ہے جو غالبا پچھلے سال لاہور میں تقریبا سب کو ہی ہوئی تھی۔ گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قسم سے سچ ہے یہ۔
بس یہاں ایک مسئلہ ہے کہ چڑیاں کوے اور سمارٹ والے کبوتر تو اڑ جاتے ہیں جنگلے کی سلاخوں کے بیچ سے بھی۔ لیکن جب موٹے کبوتر آ تے ہیں کبھی تو اڑ جاتے ہیں۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ وہیں ایک سرے سے دوسرے سرے تک چکر لگاتے ہیں۔ اور خوب شور مچاتے ہیں۔ کیونکہ جب وہ سلاخوں کے درمیان سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنے پر اوپر کو اٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا جسم تو دو سلاخوں کے بیچ سے باہر نکل ہی جائے لیکن ان کے پر رکاوٹ بن جاتے ہیں دونوں طرف کی سلاخوں کی وجہ سے۔
وہ کہانی تو بتا دو، کیا ہوا تھا پھر آگے؟
 
ویسے طوطے کا قد افقی ناپا جائے گا یا عمودی۔
اس بابت دیگر احباب سے بھی رائے لیتے ہیں
سید عاطف علی
مریم افتخار
زیک
اگر رشتے کے لیے بھیجناہے تو عمودی، جیسے درزی ناپ وغیرہ لیتا ہے۔
اگر آرمی میں بھرتی کروانا ہے تو افقی، جیسے وہ اسکیل وغیرہ ایڈجسٹڈ ہوتے ہیں جن کے نیچے سر رکھنا ہوتا ہے!
 
Top