کرکٹ کو2010 ایشین گیمزمیں شامل کرلیاگیا

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ​
چنئی(رائٹرز) کرکٹ کو ایشین گیمز میں شامل کرکے تاریخ رقم کردی گئی، اولمپک کونسل آف ایشیا نے اس بارے میں اعلان بدھ کوکیا۔آئندہ برس چین میں12سے27 مئی تک ہونے والے مقابلوں میں کرکٹ کی مقبول ترین طرز ٹوئنٹی 20 کو جگہ دی گئی ہے۔ مقابلوں میں گولڈ میڈل کے لیے مردوں اورخواتین کی ٹیموں میں معرکہ آرائی ہوگی۔اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر شیخ احمد الفہد کا اس بارے میں کہناہے کہ یہ بڑا ایونٹ ہوگا اس لیے پاکستان اور بھارت کی بہترین ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔خطے کے چار ٹیسٹ ممالک پاکستان،سری لنکا ، بنگلادیش اوربھارت کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ تین اضافی جگہوں کے لیے دیگرٹیموں کے مابین کوالیفائنگ راؤنڈکھیلے جائیں گے۔ شیخ احمدالصباح نے کہاکہ چاروں ممالک اپنی بہترین دستیاب ٹیمیں بھیجنے کے پابندہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات کے باوجودچیمپئن شپ کے لییبہترین پلیئرزدستیاب ہوجائیں گے۔یادرہے کہ کرکٹ کو1998کے کامن ویلتھ گیمزاور1900میں اولمپکس میں شامل کیاگیاتھا۔ ایشین گیمزمیں45ممالک کے 14ہزارایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے ۔
 
Top