کرکٹ معلومات

عمر سیف

محفلین
1- کرکٹ کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ایک اوور میں اس ترتیب سے رنز بنے ہوں۔ (1، 2، 3، 4 ، 5، 6)

2- آج تک ایک ٹیسٹ میچ میں دو بؤلز نے ہیٹرک نہیں کی۔ ہاں البتہ اسٹریلیا کے جمی میتھیوز نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 1912ء مینچسٹر کے مقام پر ایک ٹیسٹ کی دو اننگز میں ہیٹرک کی ہے۔

3- سر ڈان بریڈمین نے ایک ہی دن میں 309 رنز بنائے ہیں۔ لیڈز ٹیسٹ کا پہلا دن، جولائی 11، 1930ء۔ پہلے سیشن میں 105، دوسرے میں 115 اور ٹی کے بعد 96 رنز بنائے۔

4- کسی بؤلر نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچ میں چار گیندوں پہ 4 کھلاڑی آؤٹ نہیں کیے۔ ہاں ایک اوور میں 4کھلاڑی تیسٹ اور ون ڈے میں آؤٹ ہو چکے ہیں۔

5- انگلینڈ کے کھلاڑی این بوتھم نے سکنتھوپ یونائیٹڈ کی طرف سے 1980ء میں فٹبال بھی کھیلا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
6- ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل 21 اوورز میڈن کرانے کا ریکارڈ انڈیا کے آر۔جی۔"باپو" نڈکرنی کے پاس ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف مدراس کے مقام پر جنوری سن 1964ء کو بنایا گیا۔
ون ڈے میں مسلسل 6 اوورز میڈن کرانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے فِل سیمنز کے پاس ہے جو 17 دسمبر 1992ء کو سڈنی کے مقام پر پاکستان کے خلاف کرائے گئے۔

7- تاریخ کا سب سے مختصر تیسٹ میچ جس میں سب سے کم گیندیں کروائی گئی ہوں اور جس کا نتیجہ نکلا سن 1931ء-32ء کی سیریز کا آخری ٹیسٹ جو کہ ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن کے گراؤنڈ پر ہوا۔ (آسٹریلیا 158)، (ساؤتھ افریقہ 36 اور 45)۔

8- پہلا تین نیشن ٹیسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مئی 1912ء سے 22 اگست 1912ء تک انگلینڈ میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے 6 میں سے 4 ٹیسٹ جیت کر کامیابی حاصل کی 2 ٹیسٹ ڈرا رہے۔ آسٹریلیا نے 6 میں سے 2 جیتے ، 1 ہارا اور 3 ڈرا رہے، جبکہ ساؤتھ افریقہ نے 6 میں سے 5 ہارے اور ایک ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔

9- آسٹریلیا کے کریگ میکڈورمٹ(138 میچ) اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیو رچڈسن(112 میچ) دو ایسے کھلاڑی ہیں جنھیں 100 سے زائد ون ڈے میچ کھیل کر کبھی مین آف دی میچ کا اوارڈ نہیں ملا۔

10- کم سے کم رنز جو کہ ڈیفینڈ کئے گئے ہوں پاکستان کے (87/9) ہیں جو کہ گجرانوالہ 1989-90ء میں انڈیا(80 آل آؤٹ) کے خلاف ہے۔ گیم خراب موسم کی وجہ سے 16 اوورز کم کر دی گئی تھی۔
 

عمر سیف

محفلین
11- زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ رنز بغیر سنچری کے:- شین وارن(آسٹریلیا 2326 رنز/ زیادہ سے زیادہ 99)، چیتن چوہان(انڈیا 2084 رنز)، ڈیرک مرے(ویسٹ انڈیز 1993 رنز)، چمنداو واس(سری لنکا 1963 رنز)، میلکم مارشل(ویسٹ انڈیز 1810 رنز)، جان امبرے(انگلینڈ 1713 رنز)، اور کین میکے(آسٹریلیا1512 رنز)۔

12- ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ دو کھلاڑیوں کے پاس ہے۔ گیری سوبرز(ناٹنگھم) مقابلہ سوانسی 1968ء اور روی شاستری(بمبئی) مقابلہ بروڈا 1984-85ء۔

13- کرکٹ کے قانون کے مطابق ایک باؤلر لگاتار 2 اوورز نہیں پھینک سکتا۔ ہاں البتہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا واقعی دو مرتبہ ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان وارک آرمسٹرانگ 1912ء اور نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ڈِک مئیر 1951ء میں مسلسل دو اووز کرا چکے ہیں۔

14- ایک دن کے ٹیسٹ کے کھیل میں زیادہ سے زیادہ 503/2 رنز بنے ہیں۔ لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ کا دوسرا دن ساؤتھ افریقہ کے خلاف 1924ء میں۔

15- انضمام الحق، سر ڈان بریڈمین اور آر۔ ایبل 3 ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنے مدِمقابل ٹیم کے سکور سے زیادہ سکور کیا ہے۔
انضام الحق(329رنز) مقابل نیوزی لینڈ(73 اور 246 رنز=319)
آر۔ایبل(120رنز) مقابل ساؤتھ افریقہ(47 اور 43رنز=90)
سر ڈان بریڈمین(185رنز) مقابل انڈیا(58 اور 98 رنز=156)۔
 

عمر سیف

محفلین
16- ڈیرن گاف(انگلینڈ) کے پاس سب سے زیادہ 17 کریڈٹ کارڈز تھے جو کہ 2004ء میں چوری ہوگئے۔

17- (وارنہکولاسوریا پتابندگّے اُسانتھا جوزف واس)چمندہ واس اور (ہیرتھ مودینسیلگے رنگنا کیرتی بنڈارہ ہیرتھ) دو سری لنکن کھلاڑیوں کے نام ہیں۔

18- آسٹریلیا کے بِلی مارڈاچ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 211 رنز انگلینڈ کے خلاف اوول کے مقام پر سن 1884ء میں بنائے۔

19- ون ڈے کرکٹ میں ایک ٹیم کے کھلاڑی آج تک کبھی بھی ڈبل فگرز میں نہیں پہنچے۔

20- پیری"ٹرچ" فری مین(انگلینڈ)(1924-25ء سے 1929ء تک)(12 ٹیسٹ،66 وکٹیں) کرکٹ کی تاریخ کے سن سے چھوٹے قد کے کھلاڑی تھے۔ ان کا قد 5 فٹ 2 انچ تھا۔
 

عمر سیف

محفلین
21- سر گیری سوبرز کی ٹیسٹ کرکٹ کی اوسط 57 سے اوپر تھی پر ون ڈے میں ان کی اوسط 0 تھی۔ کیونکہ انہوں نے ایک ہی ون ڈے کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔

22- انگلینڈ کے گراہم گوچ نے اپنے 118 ٹیسٹ کے کیرئر میں 113 مخلتف کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

23-سن 1982-83ء کی ٹیسٹ سیریز( انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین) اور سوّر کو گابا(آسٹریلیا) کے گراؤنڈ میں کھلا چھوڑ دیا گیا جس پر این بوتھم اور ہمنگ کے نام لکھے تھے۔

24- سب سے کامن سکور ٹیسٹ میں 0 (7368 بار) کے بعد 1(2963) بار ہے۔

25- 1987ء کے ورلڈ کپ کے دوران انڈیا کے چیتن شرما نے ناگپور کے میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹرک کی۔ خاص بات یہ تھی کہ تینوں کھلاڑی بولڈ ہوئے اور ہر بار الگ الگ وکٹ گرائی گئی۔پہلے مڈل سٹمپ، پھر آف سٹمپ اور پھر لیگ سٹمپ۔
 

عمر سیف

محفلین
26- چیتن شرما(انڈیا)، ڈینی موریسن(نیوزی لینڈ)، وسیم اکرم(پاکستان) اور وقار یونس(پاکستان) نے اپنی ہیٹرک میں سب کو کلین بولڈ کیا ہے۔

27- سب سے کامیاب باؤلنگ کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے میں دونوں پاکستانی ہیں۔ عمران خان(187 وکٹ 47 ٹیسٹ) اور وسیم اکرم(158 وکٹ 109 ون ڈے میچز)۔

28- ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلے گیند پر وکٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے ڈینس سمتھ جنھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف 1932-33ء میں کھیلا۔ اپنی پہلی ہی گیند پر ایڈی پارنٹر کو 0 پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد انہیں کبھی وکٹ نہیں ملی۔( کیونکہ انہیں دوبارہ کبھی سلیکٹ نہیں کیا گیا)۔

29- اووز کے حساب سے سب سےکم مدت میں ختم ہونے والا میچ آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میلبورن کے میدان میں 1932ء میں ہوا۔ میچ کا دورانیہ 5 گھنٹے 53 منٹ تھا اور 109۔2 اوورز پھینکے گئے تھے۔

30- ایک سیشن ہمیشہ سے 120 منٹ کا ہوتا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
31- ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سیشن میں زیادہ سے زیادہ 18 وکٹیں گِری ہیں۔31 اگست 1988ء انگلینڈ مقابلہ آسڑیلیا کھیل کا دوسرا دن پہلا سیشن۔

32- آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ 76 ون ڈے کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

33- واحد کرکٹر جنھوں نے ایک میچ میں سنچری بھی سکور کی اور 5 کھلاڑی بھی آؤٹ کیے ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز(119رنز اور 5/41) تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 18 مارچ 1987ء ڈنیڈن کے مقام پر۔
 

عمر سیف

محفلین
34- فرنک وولی(انگلینڈ) نے 14 مختلف کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہے۔ ان کا ٹیسٹ کیرئر 1909ء سے 1934ء تھا۔

35- پاکستان کے جلال الدین ون ڈے میچز میں سب سے پہلی ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی ہیں۔(بمقابلہ آسٹریلیا 20 ستمبر 1982ء)
 

عمر سیف

محفلین
36- تین کھلاڑیوں گس لوگی(ویسٹ انڈیز)، باب ویلس(انگلینڈ)، اور مارک ٹیلر(آسٹریلیا) کو اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے "مام" اوارڈ مل چکا ہے۔

37- ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن(اسٹریلیا) کو سب سے زیادہ چھکے پڑے ہیں۔( 100 سے اوپر)

38- ٹیم کے تمام 11 کھلاڑیوں نے باؤلنگ کراوئی ہے۔ ایسا 3 بار ہو چکا ہے۔
11 انگلینڈ کے کھلاڑی مقابل آسٹریلیا(551) اوول کے میدان پر۔
11 آسٹریلیا کے کھلاڑی مقابل پاکستان(382/2) فیصل آباد کے میدان پر۔
11 انڈیا کے کھلاڑی مقابل ویسٹ انڈیز(629/9) سینٹ جونز کے میدان پر۔

39- آسٹریلیا سب سے زیادہ 34 ٹورنامنٹ کے فائنل کھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ 20 جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

40- انگلینڈ کے ڈینس کومٹن 5 بار ہٹ کٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
41- سر ڈان بریڈ مین کو ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں آؤٹ کرنے کا اعزار انگلینڈ کے ایرک ہولیز کو ہے۔(اوول سن 1948ء)۔

42- اپنے کیرئر میں رنز سے زیادہ 100 سے زائد وکٹ لینے والے کھلاڑی۔ انڈین لیگ سپنر بی۔ایس۔ چندرشیکھر(58 ٹیسٹ۔167 رنز اور 242 وکٹیں) اور آسٹریلیا کے لیفٹ آرم پیسر بروس ریڈ(27 ٹیسٹ۔93 رنز اور 113 وکٹیں)۔

43- سب سے پہلے ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے جارج بونر تھے۔ انگلینڈ کے خلاف مینچسٹر کے میدان پر۔جولائی 1884ء۔ باؤلر ٹیڈ پیٹ تھے۔
 

عمر سیف

محفلین
44- تمام 11 پوزیشنز پر بیٹنگ(1 سے 11 تک)۔ ٹیسٹ میں سیڈ جارجی(آسٹریلیا)، ولفرڈ روڈز(انگلینڈ) اور ونود مانکند(انڈیا)۔
ون ڈے میچز میں پاکستان کے عبدالرزاق۔

45- کپل دیو کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے پہلا "مین آف دی میچ " کا آوارڈ ملا۔لارڈز ٹیسٹ 1986ء۔
 

عمر سیف

محفلین
46- پہلی بار ہلمٹ پہن کر بیٹنگ کرنے والے آسٹریلیا کے گراہم یلپ تھے۔(مقابل ویسٹ انڈیز برج ٹاؤن مارچ 1978ء)۔

47- سب سے زیادہ رنز ایک اوور میں ورلڈ کپ میچز میں۔ سن 2003ء کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ڈریل لیہمن نے ایک اوور میں 28(444644) رنز بنائے۔(مقابل نامیبیا باؤلر روڈی وین وورن)۔
 
Top