کرنچی آئسکریم

عندلیب

محفلین
کرنچی آئسکریم
exps43485_HC1597097D201A.jpg

اجزاء
دودھ: ایک لیٹر
کوکو پاؤڈر: آدھا کپ
خشک دودھ: آدھا کپ
تازہ کریم: 300 گرام
کنڈینسڈ ملک: آدھا لیٹر
کارن فلور پاؤڈر: دو کھانے کے چمچے
چینی: حسب ذائقہ
آئسکریم کی سجاوٹ کے لئے اشیاء
لیکوڈ چاکلیٹ: 4 کھانے کے چمچے
چاکلیٹ کرنچ: تھوڑا سا
تر کیب
دودھ کو کھولنے کے لئے رکھ دیں ، جب ابال آجائے تو چولہا بند کر دیں اور دودھ کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب دودھ کا درجہ حرارت کمرے کے درجہ حرارت پر آجائے تو کسی برتن میں 200 ملی لیٹر دودھ علیحدہ کر لیں ، بقیہ دودھ کو کھولنے کے لئے رکھ دیں ، جب ابال آجائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ اب علیحدہ کئے گئے 200 ملی لیٹر دودھ میں کوکو پاؤڈر ، پاؤڈر کا دودھ اور کارن فلور گھول لیں۔ دوسری جانب چولہے پر چڑھے ہوئے دودھ میں کنڈینسڈ ملک شامل کر کے چمچے سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ دونوں دودھ باہم مل جائیں۔ اب چولہے کی آنچ دھیمی کر کے اس میں کوکو پاؤڈر والا دودھ تھوڑا
تھوڑا ملائیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔ اب آمیزہ یک جان ہونے تک پکائیں ، پھر چمچ میں تھوڑا دودھ نکال کر چکھیں۔ اس دودھ کو ذائقہ میں نسبتاً زیادہ میٹھا ہونا چاہئے تا ہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس میں تھوڑی سی چینی شامل کریں اور مذید 3 سے 4 منٹ کے لئے پکائیں اور کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ٹھنڈا ہونے دیں ، پھر فریزر میں 5 گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور پھر اسے باہر نکال کر پھینٹیں اور پھر اس میں کریم شامل کریں اور اتنا پھینٹیں کہ یہ نرم کریم کی طرح ہوجائے ، پھر اسے دوبارہ جمنے کے لئے رکھ دیں، جمنے پر سرونگ باؤلس میں نکالیں۔ چاکلیٹ سیرپ اور کرنچ سے سجا کر پیش کریں۔
بشکریہ: روزنامہ سیاست
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ ۔ لیکن یہ بھی تو بتائیں کہ پانچ گھنٹے فریزر میں رکھنے کے بعد پھینٹنا کتنا آسان ہوتا ہے۔
 
Top