کرلپ کی اردو لغت

جیسبادی

محفلین
ڈاکٹر سرمد نے کرلپ کی آن لائین لغت استعمال کرنے کی دعوت دی ہے۔ اعجاز کے یاہو گروہ پر پیغام پڑھا جا سکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
سائٹ کافی خوبصورت لگتی ہے۔ فائرفاکس میں بھی صحیح کام کرتی ہے۔ نبیل آپ نے یہ تختی دیکھی ہے؟ لگتا ہے کہ "حکومت پاکستان" اردو ویب ٹھیک ہی بنا رہی ہے۔ کرلپ کی اپنی سائٹ پر تو ابھی تک وہ قدیم تختہ لگا ہے کہ "یہ سائٹ IE میں بہتر نظر آتی ہے۔"

لغت بھی اچھی معلوم ہوتی ہے۔ الفاظ کے معنی بھی تفصیل سے آتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کرلپ کے ڈاکٹر سرمد حسین نے http://www.crulp.org/oud کا بتایا ہے اور آن لائن ڈکشنری تک رسائی کے لیے یوزر نیم اور پاسورڈ چاہیے۔ میں نے ای میل کی تو ہے جس میں ایک یوزرنیم اور پاسورڈ کی درخواست کی گئی ہے۔ دیکھتے ہیں کب جواب ملتا ہے۔
 
بہت پروفیشنل

کرلپ کے کام بہت پروفیشنل نوعیت کے ہیں اور ان میں بہت صفائی ہے۔ اس ڈکشنری کے پیش کرنے کا انداز بہت پسند آیا ہے۔ ابھی ڈکشنری کی کچھ تشنہ ہے یقیناً ریلیز تک مکمل ہوگی۔
 

جیسبادی

محفلین
OUD

اس CRULP لغت میں ریاضی کی اصطلاحات بالکل نہیں ملتی۔ غالباً اس کا ماخز ایسی لغات ہیں جو ادب وغیرہ سے بھرپور ہیں۔ دوسری طرف merriam webster کی انگریزی لغات میں آپ کو مشکل مشکل ریاضی اصلاحات کی جامعہ تعریف مل جاتی ہے۔ ریاضی، چونکہ عرب کی پیداوار ہے یا وہاں ایک زمانے میں مقبول رہا ہے، اس لیے تمام بنیادی ریاضی اصطلاحات اردو لغات میں آسانی سے شامل کیے جا سکتی ہیں۔

میری طرف سے کرلپ OUD کیلیے یہ تجویز ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اردو میں ریاضی اصطلاحات اردو سائنس بورڈ سے مل سکتی ہیں۔ میرے پاس ایف ایس سی اور بی ایس سی کی چند کتبِ ریاضی موجود ہیں ان کی شائع کردہ۔ پتہ نہیں اب اردو سائنس بورڈ یہ کتب شائع کر رہا ہے یا نہیں۔
 
Top